DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Man murdered by two brothers who came to meet a girl

کہوٹہ قتل کی لرزہ خیز واردات ایبٹ آباد کا رہائشی کہوٹہ میں قتل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 3اکتوبر2021)
کہوٹہ قتل کی لرزہ خیز واردات ایبٹ آباد کا رہائشی کہوٹہ میں قتل۔گریڈ اسٹیشن کے رہائشی نوجوان دو بھائیوں نے مقتول زاہد اصغرکو تیزدھار چھری کے وار کر کے قتل کر دیا نعش کلمن کس سے بر آمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں گذشتہ روز مقتول زاہد اصغرکے بھائی کی مدعیت میں مقتول زاہد اصغرکے اغواء کا مقدمہ در ج ہوا تھا جن افراد پر انہوں نے الزام لگایا تھا پولیس نے تفشیش کی تو پتہ چلا کہ مقتول زاہد اصغرکو کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے کرایہ دار رہائیشوں بلال اور فاروق نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا ہے جس پرملزمان کی نشاندی پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ وقار میرکی سربراہی میں پولیس کو نعش کلمن کس پانی سے ملی جس ریسکیو 1122 کہوٹہ کے عملے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق معاملہ عورت کا بتایا جاتاہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, October 3, 2021)
Abbottabad resident Zahid Asghar was murdered in Grid station in Kahuta as he had come to meet a girl according to the reports. The two brothers who were arrested are being named as Bilal and Farooq.

جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس مرکزی جماعت مسجد کہوٹہ میں جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

Important meeting of Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Tehsil Kahuta was held at Central Mosque Masjid Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 3اکتوبر2021)
جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس مرکزی جماعت مسجد کہوٹہ میں جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت خطیب جامع مسجد مرکزی کہوٹہ مخدوم علامہ محمد ادریس ہاشمی نے کی اجلاس میں ربیع الاول شریف کو شیان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا مرکزی جلوس شہر اور دیہاتوں کی تمام مساجد میں پروگرام کے انعقاد پر مشاورت کی گئی اجلاس میں داتا دربار میں ہونے والے واقع کی بھی شدید مذمت کی گئی جبکہ اجلاس میں علامہ محمد افضل رضوی،سردار آصف القادری،مولانا غلام مرتضیٰ صابری،علامہ فخر عباس، پروفیسر عبدالصبور سیفی،حاجی مسعود عباسی، علامہ تاج، مولانا عبد المجید نقشبندی، حافظ قمر، شیخ عبدالشکور رانا، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مولانا حافظ صغیر، علامہ حامد رضا سمیت تحصیل بھر سے دیگر خید علمائے کرام نے شرکت کی۔

جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری کے بھتیجے کا دعوت ولیمہ

Wallima celebrated of nephew of General Councillor Raja Gulzar Ahmed Gulzari’s

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 3اکتوبر2021)
جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری کے بھتیجے کا دعوت ولیمہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری کے بھتیجے اور راجہ منگت خان کے بیٹے راجہ حماد کی دعوت ولیمہ کی تقریب گذشتہ روز کہوٹہ میر ج ہال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، ضلع راولپنڈی کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،ڈپٹی کمشنر خالد یامین ستی۔ چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین اسد محمود ستی،ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی،چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،خطہ پوٹھوار کے معروف شاعر سلطان محمود نیئر،خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خواں راجہ عابد،معروف عالم دین مولانا حافظ ممتاز حسین بکھر وی،سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدا لقیوم،پیر احمد حسین شاہ،راجہ عامر نگیال ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی کے راجہ وحید احمد، سر دار مظہر اقبال،چوہدری عارف سہیالہ،چوہدری جنید طارق سہیالہ،راجہ ادریس جنجوعہ آف نتھوٹ، ڈاکٹر راجہ عرفان آ ف نتھوٹ،صدر پریس کلب کلر سیداں شیخ قمر السلام،راجہ سکندر نتھوٹ،پیر احمد حسین شاہ،راجہ قمر یعقوب، رضوان کیانی،ڈاکٹر محمد شفیق،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،کونسلر راجہ فیصل آف کلانہ،ٹھکیدار راجہ ساجد، ٹھکیدار قمر عباسی، کونسلر راجہ جلیل آف لونہ،چیئرمین راجہ تجرب، سابق ناظم حاجی ظیفور ستی،کونسلر راجہ سجاد آف بیور،سید وجہی شاہ گیلانی،سابق ایس ڈی او خالد ستی، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے، حماد خالد ستی سی ڈی اے،کونسلر رفاقت قریشی، سر دار ارشد مجید، راجہ تنویر بنارس،راجہ عابد کلانہ،راجہ جوادنتھوٹ، راجہ جنید نتھوٹ،چوہدری خضران اے کے مال،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکٹروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 3اکتوبر2021)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کے جوانسالہ بھانجے اور صوبیدار یوسف عباسی کے صاحبزادے احمد جمال عباسی کی وفات پراظہار تعزیت مرحوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، طاہر محمود ستی مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن کے جنرل سیکرٹری،سابق کونسلر ورہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ راجہ فرخ ایوب، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،عارف محمود عباسی، ناصر محمود عباسی اور شعیب عباسی بھی موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button