Rawat; Noman, who was abducted from Murree court, rescued by police
مری عدالت سے اغواء ہونے والا مغوی نعمان رات گئے بازیاب
راوت(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔مری عدالت سے اغواء ہونے والا مغوی نعمان رات گئے بازیاب،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز کی مری میں بازیاب مغوی سے ملاقات،مغوی کو کجوٹ کے مقام سے بازیاب کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مری عدالت سے اغواء ہونے والے مغوی نعمان کو رات گئے بازیاب کروالیا،،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز نے مری میں بازیاب مغوی نعمان سے ملاقات کی،ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری مغوی کی بازیابی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے،جبکہ لڑکی کووقوعہ کے وقت ہی مری پولیس نے اغواء کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا تھاجسے د ارالامان بھجوایا جا چکا ہے، مری پولیس نے وقوعہ کے وقت جانفشانی سے لڑکی کو مغویوں کے چنگل سے چھڑایا تھا، گزشتہ روز وقوعہ کے بعد سے مغوی نعمان کی بازیابی کے لئے سینئر افسران کی نگرانی میں مسلسل آپریشن جاری رہا،واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،ایس پی صدر نے بتایاکہ مقدمہ میں اب تک 10 افراد کو گرفتاراورزیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، عبدالمتین، زیاب، حامد، قمر زمان، شاہ ذیب، آصف، نصیر، عدنان اور ناصر شامل ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے کہاکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01 October 2021) — Noman, who was abducted from Murree court, was rescued last night. According to details, abducted Noman was abducted from Murree court last night. According to details, CPO Muhammad Ahsan Younis and SSP Operations met about the abducted Noman in Murree. Kamran Aamir and ASP Murree supervised the rescue operation of the abductees themselves, while the girl was rescued from the clutches of the kidnappers by the Murree police at the time of the incident. The girl was rescued from the clutches of the abductees. Since the incident yesterday, a continuous operation has been going on under the supervision of senior officers for the recovery of the abducted Noman. The case has been registered under terrorism provisions, the SP said. So far 10 people have been arrested in the case and the vehicle used was also seized by the police. Among the arrested accused are Abdul Manan, Abdul Matin and Ziab. Hamid, Qamar Zaman, Shah Zeb, Asif, Naseer, Adnan and Nasir. The accused will be challaned with solid evidence. SSP Operations Rai Mazhar Iqbal said that other persons involved in the incident have also been arrested. CPO Mohammad Ahsan Younis said that no one can be allowed to take the law into his own hands. All those involved in the incident will be arrested and punished.