DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Overseas family attacked compatriot’s home, severe firing and threats were also made.

سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی جھگڑے پاکستان پہنچ گئے، ایک اوورسیز خاندان کا دوسرے ہم وطن کے ڈیرے پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 17ستمبر2021ء)— سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی جھگڑے پاکستان پہنچ گئے، ایک اوورسیز خاندان کا دوسرے ہم وطن کے ڈیرے پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ برطانیہ پلٹ مظہر حسین سکنہ بمہ گنگال کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے گھر کے قریب مویشیوں کا ڈیرہ بنا رکھا ہے۔چاردیواری تعمیر ہے اور کانٹے دار تار اور باقاعدہ گیٹ بھی لگا ہوا ہے جس میں میرا ملازم اسد محمود اپنی فیملی کیساتھ رہائش پذیر ہے۔چند دن قبل اپنے کزن عمر فاروق سے بات ہوئی جس پر اس نے تلخ کلامی کی۔ گزشتہ روز میرے ملازم اسد نے مجھے اطلاع دی کہ 8/10افراد جو کہ ڈبل کیبن گاڑیوں اور کاروں پر سوار ہیں اور اسلحہ سے مسلح ہیں زبردستی چاردیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کر دی اور ہمیں کہا کہ مظہر کہاں ہے ہم اس کو جان سے مارنے آئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Kallar Syedan; Overseas Pakistanis’ mutual quarrels reached Pakistan, an overseas family attacked another compatriot’s camp, severe firing and threats were also given. Police registered a case. Mazhar Hussain, a resident of Bima Gangal , while filing the case, stated that he had set up a cattle camp near his house. Yesterday my employee Asad informed me Omar Farooq my cousin and 8/10 people who were in double cabin cars and are armed, forcibly climbed over the wall and entered and started firing and told us where Mazhar is. They have come to kill him. Police have registered a case and started investigation.

گوجرخان کلرسیداں کی نشست سے میں اور راجہ جاوید اخلاص امیدوار ہیں ,چوہدری خورشید زمان

Me and Raja Javed Ikhlas are candidates from Gujar Khan Kallar Syedan seat, Chaudhry Khurshid Zaman

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 17ستمبر2021ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے مخالفین منصفانہ انتخابات کی صورت میں اپنے اتحادیوں کے باوجود میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتے۔عمران خان آئے نہیں انہیں ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا،جس کا مقصد سی پیک،اور ملکی ترقی کا راستہ روکنا ہے۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا میچ شروع ہونے سے قبل دورہ منسوخ کرنا پاکستان کی بدترین سفارتی ناکامی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاضی اخلاق حسین،راجہ شاھد پکھڑال،شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری خورشید زمان نے کہا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا یہ کہنا کہ سی پیک پر کام تین برسوں سے رکا ہوا ہے یہ کوئی الزام نہیں حقیقت ہے۔عمران خان کو لانے والوں نے نہ صرف ملکی ترقی کے پہیئے کو روک دیابلکہ سی پیک پر کام ٹھپ پڑا ہے مہنگائی میں پاکستان ایشیا میں ٹاپ پر ہے،جب سے نیا پاکستان بنا کروڑوں لوگ مزید غریب بن گئے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل نوازشریف کا ہے انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میچ شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل دورہ پاکستان منسوخی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہماری بدترین سفارتی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ ایک کھلاڑی کی وزارت عظمیٰ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا عین میچ سے قبل دورہ منسوخ کرنا کرکٹ کی تاریخ کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ این اے 58گوجرخان کلرسیداں کی نشست سے میں اور راجہ جاوید اخلاص امیدوار ہیں پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کی مکمل پابندی کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button