DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; The Pakistani team’s Mass Wrestling World Cup contingent led by Sardar Mahmood arrive in Istanbul

پاکستانی ٹیم کا ماس ریسلنگ ورلڈ کپ کا دستہ سردار محمود کی قیادت میں استنبول پہنچ گیا

بیول/ ترکی(راجہ طارق ایوب,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,۔17ستمبر2021ء)— ترکی کے شہر استنبول میں ماس ریسلنگ ورلڈ کپ اسٹیج ٹو کا دنگل کل سے سجے گا۔پاکستانی ٹیم کا ایک دستہ سردار محمود کی قیادت میں استنبول پہنچ چکا ہے جس میں بیول سے تعلق رکھنے والے مشہور کھلاڑی عاطف عاطی ماس ریسلنگ کے میدان میں اتریں گے۔اس دستہ میں ٹیم کوچ سردار محمود،عاطف عاطی، اسسٹنٹ مینیجرملک نعمان طارق،ماس ریسلنگ ریفری حسیب خالد شامل ہیں ان تمام افراد کا تعلق بیول کی دھرتی سے ہے۔ٹیم کوچ سردار محمود نے ٹیلفونک گفتگو میں بتایا کہ مختلف ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی اس وقت استنبول پہنچ چکے ہیں جو کہ مختلف کیٹیگری میں اس ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عاطف عاطی 60 کلو گرام کی کیٹیگری میں اس ٹورنا منٹ میں حصہ لیں گے۔ہر کیٹیگری میں دو دو کھلاڑی شامل ہوں گے جو اپنے ملک کی نمائیندگی کریں گے۔یہ کیٹیگری 60، 65 سے لے کر 110 کلو گرام کی کیٹیگریز تک کے کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان سے بھی ہر کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہیں جن میں خواتین و مرد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے اور کل استنبول میں یہ دنگل سجے گا۔

Bewal (Raja Tariq Ayub) Representative Pothwar.com ::
The arena of Mas Wrestling World Cup Stage Two will be decorated in Istanbul, Turkey from tomorrow. The squad includes team coach Sardar Mehmood, Atif Ati, assistant manager Malik Noman Tariq, mass wrestling referee Haseeb Khalid and all of them are from Bewal, Gujar Khan. The women athletes have arrived in Istanbul at the moment to take part in the World Cup in different categories. They said that Atif Ati will take part in the tournament in the 60 kg category. Each category will include two players. They will represent their country. These include athletes in the categories ranging from 60, 65 to 110 kg. There are also athletes from Pakistan in every category including men and women. He said that all the athletes are being screened and the arena will be decorated in Istanbul tomorrow.

Show More

Related Articles

Back to top button