Kahuta; The government could not get any benefit by suspending the local bodies and giving their funds to its members of the assembly
حکومت نے بلدیاتی اداروں کو معطل کر کے ان کا فنڈز اپنے ممبران اسمبلی کو دینے کے باجود بھی کوئی فائدہ حاصل ناں کر سکے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو معطل کر کے ان کا فنڈز اپنے ممبران اسمبلی کو دینے کے باجود بھی کوئی فائدہ حاصل ناں کر سکے مقامی نمائندوں کا فنڈز اپنے ممبران اسمبلی کو دیا مگر اس کا رزلٹ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے الیکشن میں عوام نے دے دیا ملک بھر سے جو رزلٹ آیا وہ ان کے سامنے ہے منتخب ممبران اسمبلی کو فنڈز دیے اور انہوں نے من پسند جگہوں پر فنڈز بھی دیے اور ٹھیکے من پسند ٹھکیداروں کو دیے ہیں اور سٹرکوں کی حالت ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی اداروں کا فنڈز ہوتا ہے وہ عوام کے دیے ہوئے ٹیکس ہوتے اور بلدیاتی نمائندہ بھی لوکل ہی ہوتا وہ عوام اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوتا ہے جبکہ ممبران اسمبلی بس اپنے بورڈز کے چکر میں ہوتے ہیں وہ من پسند افراد کو فنڈز بھی دیتے ہیں اور ٹھیکے بھی اور آگے وہ فنڈز چاہے ہاوسنگ سوسائٹیوں کو دیں ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان الیکشن سے پہلے کہا کر تے تھے میں ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے دیا جائے گا مگر انہوں نے فنڈز تو دور کی بات انہوں نے بلدیاتی ادارے ہی ختم کر دیے اور ان کا لوکل فنڈز بھی منتخب ممبران اسمبلی استعمال کر گے مگر عوام باشعور ہے انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے حالیہ الیکشن میں رزلٹ دیا ہے وہ بھی سامنے ہے۔
Kahuta; Chairman Union Council Hothla Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta said in a statement that the government had suspended the local bodies and given their funds to its members of the assembly but could not get any benefit from the funds of local representatives. He gave it to the assembly but the result was given by the people in the election of cantonment boards. The result that came from all over the country is in front of them. Raja Amir Mazhar said that the funds of local bodies are Taxes are paid by the people and the local body representative is also a local, He is well aware of the people and their problems while the members of the assembly are just in the circle of their boards, They also give funds to the people of their choice, Whether the funds are given to housing societies, anyone can ask them He said that the Prime Minister of Pakistan used to say before the election that development funds would be given through local body representatives, but he did away with the funds. The elected members will use the assembly but the people are aware that they have given the result in the recent election of cantonment boards.
کوہسار یونیورسٹی کے بعد کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر میں کیمپس تعمیر کریں گے,ترجمان حکومت پنجاب و ایم پی اے سیمابیہ طاہر
After Kohsar University, campuses will be built in Kahuta Kotli Sattian and Kallar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترجمان حکومت پنجاب و ایم پی اے سیمابیہ طاہر نے کہوٹہ میں میڈیا سنٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ا حساس پروگرام لنگر خانے صحت کارڈ اور نوجوانوں کو بلا سود کاروبار کے لیے قرضے دینا حکومت کے احسن اقدامات ہیں 35سال کا گند صاف کرتے وقت لگتا ہے جب سے ہماری حکومت آئی ہے کرونا وائرس کی وجہ سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے سابقہ حکومتوں کے قرضے ادا کیے گے اسکے باوجود اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گے سیمابیہ طاہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کرے گی آج وزیر اعظم عمران خان کی بات دنیا مانتی ہے اور اُن سے مشورہ لیتی ہے مقبوضہ کشمیر کا مسلہ ہو افغانستان کا گرین پاکستان کا منصوبہ ہو کرونا وائرس سے مقابلہ دنیا ہماری حکومت کی معترف ہے انھوں نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر مسائل کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کا کام ہے کوٹلی ستیاں تا نڑڑ کہوٹہ کلر سیداں تا نڑڑ ٹور ازم ہائی وے کے منصوبے سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی نوجوانوں کو روزگار ملے گا انھوں نے کہا کہ نصاب میں اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دینا حکومت کا احسن اقدام ہے کوہسار یونیورسٹی کے بعد کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر میں کیمپس تعمیر کریں گے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ کے مسائل حل کے لیے اپنا کردار ادا کرونگی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ہوگی نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے آگاہی مہم ضرور ی اس موقع پر ترجمان ایم این اے سکندر ستی، راہنما پی ٹی آئی زبیر ستی، شیخ عمار غفار، ساجد ستی و دیگر بھی موجود تھے۔
سید علی شاہ گیلانی نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زاہد مسلمانوں کے لیڈر تھے
Syed Ali Shah Gilani was the leader not only of the Muslims of Occupied Kashmir but also of over one and a half billion Muslims around the world
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود نے کہا کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زاہد مسلمانوں کے لیڈر تھے انکی جدوجہد آزادی سے دنیا بھر کے مظلوموں مسلمانوں کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملتا تھا انھوں نے92برس کی زندگی میں 70سال سے زائد عرصہ کی زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جنگ لڑتے تھے وہ ہم سے بڑھ کر محبت پاکستان تھے انکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے بھارتی عزائم کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے 8لاکھ مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جومظالم ڈھائے ہیں جن پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں بھی خاموش ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی ارشد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا مرضی ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتی جسطرح بیس سال بعد طالبان نے سپر طاقتوں کو شکست دیکر افغانستان کو آزاد کرایا اسی طرح وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکا حق ملے گا اور پاکستان کا حصہ ہوگاانہوں نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کی دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔