DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; 123.62 km Tourism Highway of Rawalpindi handed over to Executive Engineer Murree

راولپنڈی کا 123.62کلو میٹر ٹورازم ہائی وے ایگزیکٹیو انجینئر مری کے سپرد

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع میں آنیوالے 123 اعشاریہ62کلو میٹر طویل ٹورازم ہائی وے کے حصے کی تعمیر و سپرویژن کی ذمہ داری ایگزیکٹیو انجینئر مری ہائی وے کو دیدی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے مری رائو طاہر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی میں چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں یہ سڑک لوئر ٹوپہ مری تک جائیگی۔ اس کا اختتام مظفر آباد میں ہونا ہے۔ ادھر اہل کہوٹہ نے ٹورازم ہائی وے کے منصوبہ میں کہوٹہ کے سیاحتی مقامات منجن جھیل، بادشاہ ناں ٹوبہ، کھلے پڑاں سلیڈ سمیت وادی لنگ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Rawat; According to informed sources, Executive Engineer Murree Highway has been given the responsibility of construction and supervision of the 123.62 km long section of Tourism Highway in Rawalpindi district.

In this regard, Secretary Communication and Works Department Punjab Captain (Retd) Asadullah Khan has issued a notification.

Executive Engineer Highway Murree Rao Tahir has been made Project Director.

This road will go from Chowk Pindori in Kotli Sattian to Lower Topa Murree in Rawalpindi District, It will end in Muzaffarabad.

On the other hand, the people of Kahuta have demanded to include the tourist places of Kahuta, Manjan Lake, Badshah Na Toba, open plains and Ling Valley in the plan of tourism highway.

Show More

Related Articles

Back to top button