DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; PM Takes notice after father in law of MNA NA57 takes over land of overseas Pakistani woman

اور سر سیز پاکستانی خاتون کی زمین پر ایم این اے حلقہ ستاون کے سسر کاقبضہ ثابت ہونے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ چھنی اعوان کے رہائشی حلقہ این اے ستاون ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پی ٹی آئی کے رہنما ملک فضل کریم اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ مری میں قبضہ مافیا کی طرف سے اور سر سیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضہ ثابت ہونے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیکر ایم این اے حلقہ ستاون کے سسر سے پلاٹ واگزار کرا کر خاتون کو واپس دلانے پر ہم تمام اوورسیز وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے منتحب نمائندے نے جو اقدام کے اسکی مذمت کرتے ہیں ملک فضل کریم اعوان نے کہا کہ ایم این اے حلقہ این ستاون کو فوری استعفیٰ دیکر اپنے آپکو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے ہمارا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ شفاف انکوائری کی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس قسم کے مزید کتنے سکینڈل سامنے آتے ہین انھوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بیرون ممالک دن رات محنت کر کے ملک کی معشیت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکی ایما پر اگر انکے قریبی رشتہ دار قبضہ مافیا اگر ایسا کریں گے تو اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد اُٹھ جائیگا اور وہ انویسٹمنٹ نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اوور سیز پوٹل کے نظام کو مزید فعال اور آسان بنائیں تا کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے میری وزیر اعظم سے استدعا ہے کہ وہ ایک ایسا نمبر جاری کریں جہاں اوور سیز اپنی شکایات نوٹ کروا سکیں ملک فضل کریم اعوان نے مطالبہ کیا کہ ایم این اے حلقہ این اے ستاون اور انکے سسر کے خلاف شفاف انکوائری کر کے حقائق مزید واضع کر کے مزید سکینڈل سامنے لائے جائیں عوام علاقہ اورسیز پاکستانی انک اس اقدام سے نالاں ہیں وہ عوام کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

Kahuta; In a statement, PTI leader Malik Fazal Karim Awan, a prominent political and social figure in NA-57 constituency of Kahuta Channi Awan, said Prime Minister Imran Khan for taking notice and handing the plot back to overseas woman, Malik Fazal Karim Awan said that MNA Constituency NA57 should immediately resign and present himself for accountability. We demand from Prime Minister Imran Khan that a transparent inquiry be held to find out whether such How many more scandals come to light? He said that Overseas Pakistanis work day and night abroad and play an important role in reviving the economy of the country. I request the Prime Minister to issue a number where Overseas can register their grievances. Malik Fazal Karim Awan Demanded that more scandals be brought to light by conducting a transparent inquiry against MNA constituency NA-57 and his father-in-law and further scandals be brought to light.

کہوٹہ میں پاکستان ہیلتھ سپورٹس سٹاف آرگنائزیشن تحصیل کہوٹہ کے منتحب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

Inauguration Ceremony of Elected Officials of Pakistan Health Sports Staff Organization Tehsil Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں پاکستان ہیلتھ سپورٹس سٹاف آرگنائزیشن تحصیل کہوٹہ کے منتحب عہدیداران کی تقریب حلف برداری۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد،،مرکزی چیئر مین ملک منیر، صوبائی صدر میاں محمود اخترسمیت دیگر کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں پاکستان ہیلتھ سپورٹس سٹاف آرگنائزیشن تحصیل کہوٹہ کے منتحب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر نذیر، پی ٹی آئی کے مظہراقبال،،مرکزی چیئر مین ملک منیر، صوبائی صدر میاں محمود اختر، سرپرست اعلیٰ سلطان محمود بھٹی، مرکزی جنرل سیکرٹری اشرف کھوکھر، مرکزی صدر حافظ دلاورنے شرکت کی جبکہ تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والوں میں رانا غلام مرتضیٰ سنئیر نائب صدر پنجاب، مشتاق احمد نجمی پریس سیکرٹری،چیئرمین راجہ علی اصغر آف سانج، حافظ نوید حسین جنر ل سیکرٹری سنٹرل پنجاب و دیگر تحصیل کے عہدیدران صدام جنجوعہ، قاضی اکمل فارو ق،عبدالغفور،سہیل شہزاد و دیگر تمام عہدیداران سے ایم اپی اے راجہ صغر احمد، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ و دیگر نے حلف لیا۔

پاکستا ن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے,راجہ ناصر علی کیانی

The PPP is still the people’s favorite party, Raja Nasir Ali Kiyani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں دوسرئے الیکشن میں آنااس بات کی گواہی ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے عوام کااپنے قاہدین ذوالفقار علی بھٹوشہید،محترمہ بے نظیر بھٹوشہید،آصف علی زردای،بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پر اعتمادکا اظہار ہے۔کشمیر کے الیکشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کی بہت محنت تھی ان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کامیاب امیدواروں کا دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی عوام کے مسائل اور ان ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو دیکھ کرپاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور انہوں نے ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اس ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی غریبوں کو ان کے حقوق کے بارے بتایا ملک کا آئین دیا ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کر دار ادا کیا انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔

کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم

Citizens of Kahuta are deprived of basic amenities despite paying crores of rupees in taxes

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں کھنڈرات تجاوزات کی بھرمار سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں اندھیرا ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ناجائز منافع خوری اور ذکیرہ اندوزی کی وجہ سے عوام پریشان سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں تجاوزات ک ی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ باہر سے لوگوں نے آآکر رہڑیاں سوزوکیاں اور رکشوں پر سبزی فروٹ فروخت کرتے ہیں مین بازار کی سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں ٹی ایم اے کے عملے کی ملی بھگت سے تجاوزات کرنے والوں کی چاندی روزانہ ریٹ لسٹ دیکر ہزاروں روپے لیے جاتے ہیں مگر عمل در آمد نہ ہے من مانے ریٹ وصول کیے جاتے ہیں شہر میں باولے لاغر کرم زادہ کتوں کی بھرمار ہے جبکہ بی جتنے چوہے شہر میں گھوم رہے ہیں تاون کی بیماری پھیلنے کا خطرہ ڈینگی اور دوسرے پروگراموں پر کاغذی کاروائی میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر کئی سالوں سے دوائی کا چھڑکاؤ نہ ہو سکا شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ لاورث کہوٹہ کے مسائل حل کیے جائیں سڑکوں کی تعمیر و دیگر مسائل حل کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button