DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI Tehsil Kallar Syedan Workers Convention is being held on August 6

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کا ورکرز کنونشن 6 اگست کلرسیداں میں ہو رہی ہے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کا ورکرز کنونشن 6 اگست بروز جمعہ شام 4بجے کلرسیداں میں ہو رھا ہے جس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جموں 6 میں پی ٹی آئی کی ناکامی، تحصیل کلرسیداں میں بڑھتی ہوئی کرپشن،قبضہ مافیا کی ریشہ دوانیوں اور مقتدر حلقوں کی طرف سے انکی سہولت کاری،منتخب نمائندوں کی طرف سے شرقی 6 یونین کونسلوں میں ورکرز کے استحصال پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدوں پر دوسری جماعتوں کے لوگوں کی تقرریاں،پی ٹی آئی کی تحصیل، ایم سی اور یونین کونسلوں میں تنظیم کی غیر فعالیت اور عمران خان کے ویژن سے انحراف،منتخب نمائندوں کی پی ٹی آئی کے معاملات میں عدم دلچسپی جیسے معاملات پر گفتگو کی جائے گی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور پی ٹی آئی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔شام 4تا 6بجے کارکنان کا اظہارِ رائے اس کے بعد متفقہ قرارداد و اختتامی خطاب راجہ ساجد جاوید کریں گے۔

Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaaf (PTI) Workers Convention of Tehsil Kallar Syedan is being held on Friday, August 6 at 4 pm in Kallar Syedan. Under discussion will be Facilitating, exploiting workers in the Eastern 6 Union Councils by elected representatives, appointing people of other parties to PTI organizational positions, organizing in PTI Tehsils, MCs and Union Councils. Issues such as inactivity and deviation from Imran Khan’s vision, lack of interest of elected representatives in PTI affairs will be discussed and future course of action will be worked out and newcomers to PTI will be welcomed. After 4 to 6 pm, the workers will express their views. After that, Raja Sajid Javed will deliver the unanimous resolution and closing speech.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں علاج کے لیے آنے والی خاتون کو جیب تراش نے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

A woman coming for treatment at THQ Hospital was deprived of cash and mobile phone by a pickpocket.

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں علاج کے لیے آنے والی خاتون کو جیب تراش نے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا۔کنوہا کی رہائشی مسماۃ (م) نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں علاج کیلئے گئی اور پرچی لینے کے بعد میڈیکل آفیسر کے روم میں خواتین کی قطار میں کھڑی ہو گئی اور اسی دوران کسی نامعلوم جیب تراش نے اس کے ہاتھ میں پکڑے شاپرکو کاٹ کر ایک عدد موبائل فون مالیتی 25 ہزار روپے اور پندرہ ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی جبکہ اس دوران مزید خواتین کی جیبوں سے موبائل فونز اور نقدی چوری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یوم استحصال کشمیر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلر سیداں میں بھی منایاگیا

Kashmir Exploitation Day was celebrated in Kallar Syedan like other parts of the country

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— یوم استحصال کشمیر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلر سیداں میں بھی منایاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشہ جاوید کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اے سی رمیشہ جاوید اعوان نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ تسلط اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے سے مودی مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیئت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردوں اور رائے شماری میں ہے۔پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران اساتذہ طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

راجہ محمد خطاب کی والدہ 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی

Raja Muhammad Khattab’s passed away Funeral prayers were offered at Dhok Sangal near Choa Khalsa.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریٹائرڈبیوروکریٹ بابو محمد عجائب اور پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر راجہ محمد خطاب کی والدہ 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، نماز جنازہ چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،راجہ گلستان خان،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،نور الٰہی نوری، ملک طیفور،راجہ اورنگزیب،تنویر قریشی،بابو منظور کیانی،راجہ محبوب چوہان،کرنل خورشید اکبر راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد اشرف انتقال کر گئے،نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ہوئی

Muhammad Ashraf passed away. Funeral prayers was held at Kallar Syedan Sports Stadium

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سٹی ٹریفک وارڈن محمد بلال کے والد محترم اور بیڈ منٹن کے کلر سیداں میں بانی محمد اشرف انتقال کر گئے،نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، چوہدری طارق تاج، صغیر بھولا،انسپکٹر شبیر، عمران نواب، شاہد پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

سپیشل برانچ کلر سیداں کے سب انسپکٹر محمد رفیق کے والد محترم انتقال کر گئے نماز جنازہ بیول کے قریب گاؤں موہڑہ کنیال میں ادا کی گئی

Respected father of Sub-Inspector Muhammad Rafiq of Special Branch Kallar Syedan passed away. Funeral prayers was offered in village Mohra Kanyal near Bewal.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپیشل برانچ کلر سیداں کے سب انسپکٹر محمد رفیق کے والد محترم انتقال کر گئے نماز جنازہ بیول کے قریب گاؤں موہڑہ کنیال میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں،معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،کرنل انیس اکبر،کرنل خورشید اکبر، ملک پرویز آف کنگر، تنویر ناز بھٹی، راجہ ناصر تاج، چوہدری شفقت محمود، راجہ شوکت وارثی، ضیارب منہاس، ملک زبیر، صاحبزادہ بدر منیر، راجہ زاہد خورشید، قمر ایاز، راجہ ساجد جاوید، نمبردار عنصر محمود، قاضی محمد اخلاق اور دیگر نے گاؤں تل خالصہ جا کر چوہدری توقیر اسلم سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button