DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Alliyot Sports Ground construction planned meeting held with sports director

علیوٹ سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس (ٹیکنیکل) راولپنڈی محمد عمران اور ان کی ٹیم علیوٹ گراؤنڈ پر پہنچی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
علیوٹ سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس (ٹیکنیکل) راولپنڈی محمد عمران اور ان کی ٹیم علیوٹ گراؤنڈ پر پہنچی اور انہوں نے اپنا سروے اور ٹیکنیکل کام مکمل کیا اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے مکمل بریف کیا اور بتایا کہ تقریباً 11 کروڑ کی لاگت سے اسی ماہ ٹینڈر ہو گا اور کوشش ہے کہ ستمبر میں کام شروع ہو جائے یہاں پر فٹبال گراؤنڈ،ہاکی گراؤنڈ بھی بنایا جائے گا جہاں پر بیرون ملک سے مصنوعی گھاس لا کر لگائی جائے گی اس کے علاوہ سپورٹس جمنازیم بھی بنے گا جہاں پر انڈور کھیل ہوں گے اس موقع پر صدر پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود،حلقہ پٹواری ساجد عباسی اور دیگر بھی موجود تھے راجہ وحید احمد نے وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی اور صدر تائی کوانڈو فیڈریشن پاکستان کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کی ذاتی دلچسپی سے کہوٹہ کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے سپورٹس گراؤنڈ کیلئے فنڈ دیے اور انشااللّہ بہت جلد عوام عملی طور پر کام ہوتا دیکھیں گی اور جلد سے جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

Kahuta; Assistant Director Sports (Technical) Rawalpindi Muhammad Imran and his team reached the Alliyot Ground and completed their survey and technical work. The Assistant Director and his team gave a full briefing and said that the tender will be held this month at a cost of about Rs 110 million and efforts are being made to start work in September. Artificial grass will be brought and planted. Besides, a sports gymnasium will also be set up where indoor games will be held. Malik Amir Mehmood, Patwari Constituency Sajid Abbasi and others were also present. Appreciating the efforts of Raja Wasim Janjua, he said that due to the personal interest of these personalities, Kahuta For the first time in the history of Punjab, the PTI government provided funds for a sports ground for the youth and inshallah the people will soon see the work done and this project will be implemented as soon as possible.

کہوٹہ تا اسلام آباد روٹ منظوری سے عوام کو ریلیف ملے گا, راجہ تنویر احمد

Kahuta to Islamabad route approval will bring relief to people, Raja Tanveer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ تا اسلام آباد روٹ منظوری سے عوام کو ریلیف ملے گا اب جگہ جگہ گاڑیاں بدلنے کے بجائے کہوٹہ سے سیدھا آبپارہ، پاکس سیکرٹریٹ جا سکیں گے پہلی مرتبہ صاف ستھرے ماحول میں یہ ٹیوٹا سروس چلائی گئی ہے اور مسافروں کے تحفظ کے لیے انشورنس کمپنی کی طرف سے مسافروں کی انشورنس بھی ہے تا کہ کسی ناگہانی صورت میں مسافروں کو ریلیف مل سکے روٹ لینے میں کافء دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا مگر عوام علاقہ کو ریلیف دینے کے لیے روٹ انتہائی فائدے مند ہے ان خیالات کا اظہار راجہ تنویر احمد آف گڑھیٹ نے کہوٹہ لاری اڈہ میں اسلام آباد روٹ بحال ہونے کے موقع پر ایک میٹنگ میں کیا انھوں نے اوردیگر نے روٹ بحالی اور انشورنس کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہوٹہ اسلام آباد ٹیوٹا سروس کو بہتر سہولیات کے ساتھ چلانے کا عزم کیا۔

یاسر رضوان نے کہوٹہ شہر میں موجود مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

Yasir Rizwan visited various examination centers in Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ تیمور اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ جناب یاسر رضوان صاحب نے کہوٹہ شہر میں موجود مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا.جن میں انڈس کالج، مبین سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ شامل ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں مکمل قواعدو ضوابط کے ساتھ امتحانی عمل جاری تھا اور اے سی صاحب نے ان انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہوٹہ کی ایجوکیشن انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر مراکز کا دورہ کرنے اور امتحانات کے عمل کومزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دیں اے ای او ماجد علی ہاشمی نے اس دورے میں اے سی صاحب کی معاونت کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ اے سی صاحب کے امتحانی مراکز کے دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے سابقہ دور میں حلقہ پی پی سیون میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ ان آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ترقیاتی کاموں کا سفر دوبارہ شروع ہو گا

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan has done record development work in PP-7 constituency in his previous term.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ عام الیکشن میں کامیابی کرنل محمد شبیر اعوان کے قدم چومے گئی۔اپنے حلقے اور عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھنے والی اس عظیم شخصیت کا ایک ایک لمحہ اپنی عوام کی خدمت میں گزرتا ہے ترقیاتی کام کرانے کا حد سے زیادہ جنون ہے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے سابقہ دور میں حلقہ پی پی سیون میں 90کروڑ کے تاریخی کام کرائے جن کی مثال نہیں ملتی کرنل محمد شبیر اعوان نے تمام کام اپنی نگرانی میں اس ایمانداری کے ساتھ کرائے جو 13سال گزرنے کے باجود بھی اپنی جگہ موجود ہیں جو کرنل محمد شبیر اعوان کی ایمانداری، دیانتداری کا منہ بولیتا ثبوت ہے ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے چیف سپورٹرنوجوان کاروباری،سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی نظر یں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان پر لگی ہیں اور وہ اپنا قیمتی ووٹ کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے سابقہ دور میں حلقہ پی پی سیون میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ ان آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ترقیاتی کاموں کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button