DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Rawalpindi Board of Education matriculation papers started getting out ahead of time

راولپنڈی تعلیمی بورڈ میٹرک کے پیپرز وقت سے پہلے آؤٹ ہونے لگے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ میٹرک کے پیپرز وقت سے پہلے آؤٹ ہونے لگے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان شہریوں اور والدین کی جانب سے اطلاع ملتے ہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ موقع پر پہنچ گئے۔ شہریوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے ٹیچر محمد یوسف کو امتحانی مراکز کراچی سکول کہوٹہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے مین گیٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ موبائل فون پر وقت سے پہلے پنڈی بورڈ کے پیپرز روزانہ بھاری رشوت لیکر آؤٹ کیئے جا رہے ہیں۔ ہمارے بچوں کا مستقبل چند رپوں کی خاطر خراب کیا جا رہا ہے۔ پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ کرنے میں مافیا بڑی تعدا دمیں منظم اور مظبوط موبائل نیٹ ورک کے ذریعے یہ کام کررہیں۔ والدین نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو بتایا کہ ٹیچر محمد یوسف کے موبائل فون کو چیک کر کے تحقیقات کی جائیں۔ تو پورا نیٹ ورک اور مافیا سامنے آسکتاہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں تحقیقا ت کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انکوائری کر کے حقائق کو عوام سے سامنے لائیں گے۔ ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ اس موقع پر ملک بابر یاسین سکنہ چھنی،ملک منیب، راجہ شاہداجمل نے بتایا کہ ٹیچر محمد یوسف کو ملک بابر یسین نے وقت سے پہلے ریاضی کا پرچہ آؤٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ملک بابر یاسین نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو تمام حقائق بیان کیئے اور کہا کہیہ مافیا بڑا مظبوط نیٹ ورک رکھتا ہے۔ انہیں معاف نہ کیا جائے۔ ہم اپنے بچوں کو سارا سال محنت کرا کر پیپرز کے لیئے تیار کرتے ہیں۔ جبکہ یہ مافیا چند ہزار رپوں کی خاطر پیپرز وقت سے پہلے آؤٹ کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

Kahuta; Rawalpindi Board of Education matriculation papers started getting out ahead of time. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan went to Government Boys High School Kahuta after receiving information from citizens and parents.

Citizens grabbed Muhammad Yousuf, a teacher of Government Boys High School Kahuta red handed at the main gate of examination centers Karachi School Kahuta and Government Boys High School Kahuta.

Pindi Board papers on mobile phones are being taken out prematurely with huge bribes on a daily basis. The future of our children is being ruined for a few rupees said parents.

The parents told Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan to check the mobile phone of Teacher Muhammad Yousuf and investigate. So the whole network and the mafia can come to the fore. On this occasion, Assistant Commissioner Kahuta while conducting research in Government Boys High School Kahuta said that after conducting a clear and transparent inquiry, the facts will be brought to the notice of the people. Those involved cannot escape the law.

On this occasion, Malik Babar Yaseen, resident of Channi, Malik Muneeb, Raja Shahda Ajmal said that Teacher Muhammad Yousuf was caught red handed by Malik Babar Yaseen while handing out a maths paper. Malik Babar Yaseen told Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan He said that the mafia has a very strong network. Don’t forgive them. We prepare our children for papers by working hard all year round. While this mafia sells the papers ahead of time for a few thousand rupees. Which is a gross abuse.

Show More

Related Articles

Back to top button