DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Assistant Director Rawalpindi Division Sanjeeda Khanum visits Kahuta

اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن سنجیدہ خانم کا دورہ کہوٹہ سول ڈیفنس آفس کہوٹہ اور کہوٹہ وارڈن پوسٹ کا وزٹ کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن سنجیدہ خانم کا دورہ کہوٹہ سول ڈیفنس آفس کہوٹہ اور کہوٹہ وارڈن پوسٹ کا وزٹ کیا دفتری صفائی و ریکارف کا معائنہ بھی کیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن سنجیدہ خانم نے سول ڈیفنس آفس کہوٹہ اور کہوٹہ وارڈن پوسٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انسٹریکٹر انچارج کہوٹہ بھی موجود تھے جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکاران عبدالشکور، عدیل امتیاز، اشراق حسین اور محمد سجاد بھی ہمراہ تھے سنجیدہ خانم نے اس موقع پر دفتری صفائی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا سول ڈیفنس کی بہترین صفائی اور کارکردگی پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta; Assistant Director Rawalpindi Division Sanjida Khanum visits Kahuta Civil Defense Office Kahuta and Kahuta Warden Post also inspected the office cleanliness and records, According to the details Assistant Director Rawalpindi Division Sanjida Khanum visited Civil Defense Office Kahuta and Kahuta Warden Post Instructor in-charge Kahuta was also present on the occasion while Civil Defense officials Abdul Shakoor, Adeel Imtiaz, Ishraq Hussain and Mohammad Sajjad were also present on the occasion.

اصغر حسین کیانی کے آپریشن کے بعد صحت یابی کی خوشی میں پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام

A sumptuous dinner was organized in honor of the officials and members of Press Club Kahuta in celebration of Asghar Hussain Kiyani’s recovery after the operation.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی جانب سے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کے آپریشن کے بعد صحت یابی کی خوشی میں پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام اس موقع پر سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ،سینئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ، ذولفقار ستی، راجہ رومان سعید، راجہ شاہد اجمل، افضال شمسی،مولانا ہاشم سمیت تمام عہدیداران و ممبران راجہ شعیب، راجہ توقیر شبیر و دیگر نے شرکت کی بانیان پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور صوفی محمدایوب مرحوم کی مغفرت و بخشش اصغر حسین کیانی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اصغر حسین کیانی نے اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ و دیگر تمام عہدیداران سمیت عوام علاقہ دوست احباب عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عیادت کی اور اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا۔

سردار ارشد مجید ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ راولپنڈی نو منتخب ایم ایل اے سردار اخلاق سے ملاقات

Sardar Arshad Majeed Deputy Additional General Secretary PTI Youth Wing Rawalpindi meets newly elected MLA Sardar Akhlaq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ راولپنڈی نو منتخب ایم ایل اے سردار اخلاق سے ملاقات۔ الیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ نومنتخب ایم ایل اے سردار اخلاق نے سردار ارشد مجیدکا شکر یہ ادا کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ارشد مجیدنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی خارجہ پالیسی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدر اقوام متحدہ میں جرات اور بہادری سے لڑنے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر آزاد کشمیر میں بھی ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا بڑے بڑے برج الٹا دیے ہیں۔

مسلم لیگ ن دونوں امیدواران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

Congratulations to both PML-N candidates on winning the election, Raja Arshad Mahmood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں چھ اور ویلی 5کی دونوں سیٹوں پر لڑنے والے مسلم لیگ ن دونوں امیدواران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلم لیگی عہدیدران اور ورکرز جموں چھ سے راجہ محمد صدیق اور ویلی5سے احمد رضا قادری کو کامیاب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پر راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے کہا کہ جو حالات آجکل پاکستان میں ہیں وہی حالات کشمیر میں ہونگے انھوں نے اپنے تمام ورکرز سپورٹرز اور خاص کر مہاجرین برادری کے وؤٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مشکل حالات کے باوجود ہمارے حلقے سے حصہ لینے والے دونوں امیداوران کو کمایاب کرا کر مسلم لیگ ن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور پی پی سیون میں دونوں امیدواران کامیاب ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حلقہ کل بھی مسلم لیگ ن کا تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button