DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Congratulations to all the successful members of PTI, Raja Waheed Ahmad Khan

پی ٹی آئی کے کامیاب ہونے والے تمام ممبران کو دلی مبارکباد ,پاکستان تحریک انصا ف کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی خارجہ پالیسی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدر اقوام متحدہ میں جرات اور بہادری سے لڑنے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر آزاد کشمیر میں بھی ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا بڑے بڑے برج الٹا دیے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصا ف کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وہاں حکومت تھی انتظامیہ انکے کنٹرول میں تھی اب بری طرح شکست کھانے کے بعد دھاندلی کا رونا رونے کے بجائے اپنی شکست کو تسلیم کریں پی ٹی آئی کی حکومت نے آزادکشمیر کے ہر گھرانے کو صحت کارڈ تقسیم کیے جس سے غریب لوگ لاکھوں روپے کا علاج کرا سکیں گے انھوں نے پی ٹی آئی کے کامیاب ہونے والے تمام ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے۔

Kahuta; Raja Waheed Ahmad Khan in a statement said that the foreign policy of the PTI government and the destiny of the people of Occupied Kashmir to fight with courage and bravery in the United Nations and to fulfill the vision of Prime Minister Imran Khan in Azad Kashmir, There is also a big change in the election, The people of Azad Kashmir trusted Imran Khan and won the PTI by a landslide. The big towers were turned upside down. In a statement, he said that the PML-N government was there and the administration was under their control. He distributed cards which would enable the poor to get treatment worth lakhs of rupees. He congratulated all the successful members of PTI and hoped that they would serve the people without any discrimination.

مسلم لیگ ن دونوں امیدواران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

Congratulations to both PML-N candidates on winning the election

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں چھ اور ویلی 5کی دونوں سیٹوں پر لڑنے والے مسلم لیگ ن دونوں امیدواران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلم لیگی عہدیدران اور ورکرز جموں چھ سے راجہ محمد صدیق اور ویلی5سے احمد رضا قادری کو کامیاب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اس موقع پر راجہ گلزار احمد گلزاری نے کہا کہ جو حالات آجکل پاکستان میں ہیں وہی حالات کشمیر میں ہونگے انھوں نے اپنے تمام ورکرز سپورٹرز اور خاص کر مہاجرین برادری کے وؤٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مشکل حالات کے باوجود ہمارے حلقے سے حصہ لینے والے دونوں امیداوران کو کمایاب کرا کر مسلم لیگ ن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور پی پی سیون میں دونوں امیدواران کامیاب ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حلقہ کل بھی مسلم لیگ ن کا تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

عید قربان پر بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج،ایریا انچارج اور اہلکاروں کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کی اپیل۔

Appeal to give certificates of appreciation to the in-charge, area in-charge and personnel of Assistant Commissioner Kahuta RWMC Kahuta for the best performance on Eid-ul-Adha.

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عید قربان پر بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج،ایریا انچارج اور اہلکاروں کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کی اپیل۔کہوٹہ کی معروف سیا سی وسماجی شخصیات ملک عبد القدیر سرگرم رہنماء تنظیم الاعوان پاکستان، ملک عبد الباسط، ملک عبد الوہاب نوجوان رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عید قربان کے تین دن شہر بھر کی 14واڈوں میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کا عملہ گھر گھر جا کر جانوروں کی آلائشیں اٹھاتے رہے ہیں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ عملے کی طرف سے صفائی کے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد اسحاق، آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج عطیق الرحمن، خرم گل اور دیگر اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کلر سیداں کی طرف سے راجہ صدیق احمد اور حافظ احمد رضاء قادری کی جیت پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم

Raja Nadeem Ahmed distributes sweets to workers on the victory of Raja Siddique Ahmed and Hafiz Ahmed Raza Qadri

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کلر سیداں کی طرف سے راجہ صدیق احمد اور حافظ احمد رضاء قادری کی جیت پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم۔راجہ صدیق احمد اور حافظ احمد رضاء قادری کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنامہاجرین بھائیوں کا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں حلقہ جموں 6سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صدیق احمد اور ویلی 5سے مسلم لیگ ن کے امیدوارحافظ احمد رضاء قادری ایڈوکیٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کی خوشی پرپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کلر سیداں نے دوبیرن کلاں کے مقام پر کارکنوں میں میں مٹھائی تقسیم کی اور دعا بھی مانگی اس موقع پر تنویر ناز بھٹی رہنماء مسلم لیگ ن، خان شبیر خان،صحافی منیر احمد چشتی سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button