DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Young girl dies after being electrocuted in Dhok Gohar, Takal

ڈھوک گوہر ٹکال میں معصوم بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم— ڈھوک گوہر ٹکال میں معصوم بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔بیول کے نواحی علاقہ ٹکال کی ڈھوک گوھر کے رھائشی عبدالحمید کی چھوٹی بیٹی جس کی عمر تقریبآ تین سال بتائی جاتی ہے گھر میں کھیلتے کھیلتے اسے بجلی کا شدید کرنٹ لگا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکی اور اللہ کو پیاری ہو گئی۔اس معصوم کا جنازہ شام کو اس کے۔آبائی گاوں میں ادا کیا گیاجس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Gujar Khan; A Young girl daughter of Abdul Hamid died after being electrocuted while playing at home in the garden in Dhok Gohar, Takal.

بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی سے اغواء ہونے والی لڑکی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

No trace of abducted girl from Mohra Jandi

بیول–نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم—بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی سے اغواء ہونے والی لڑکی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی غریب والدین سراپا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ,تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی کی رہائشی نسیمِ اختر نے پولیس کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ میں اور میری بیٹی گھر کی طرف جارہے تھے تو راستے میں عادل ولد محمود کار لے کر کھڑا تھا جس میں نامعلوم شخص ڈرائیور بھی موجود تھا اور عادل نے مجھے دھکا دے کر گرایا اور میری بیٹی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگیا لہذا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوئی اور ابھی تک پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے نسیم اختر نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

بیول میں کھیلوں کے گروانڈ کے لیے 22 کنال سرکاری اراضی مختص

22 Kanals of government land allotted for sports ground in Bewal

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں کھیلوں کے گروانڈ کے لیے 22 کنال سرکاری اراضی مختص, انتظامیہ نے اپنی موجودگی میں قبضہ کلئیر کروایا, عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار تشکربیول میں سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا کر حلقہ گرداور عنصر اور پٹواری ابرار نے اپنی موجودگی میں بیول کے نوجوانوں کو موقع پر حاضر کر کے وہاں پچ بنوائی اور 22 کنال اراضی گروانڈ کے لیے وقف کردی جس پر بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کا بھرپور شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیول کے نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیااور راجہ حمید کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی کاوش سے یہ زمین واگزار ہوئی۔ بیول میں گروانڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور کچھ نوجوان تو منفی سرگرمیوں کی طرف دلچسپی لینا شروع ہوگے تھے بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے بیول اور گردونواح علاقوں کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس گروانڈ کی بونڈری وال کے لیے فنڈز دیں تاکہ گروانڈ مکمل ہوسکے اور بیول کے نوجوان کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کرسکیںُ۔۔

بیول کا نوجوان دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے جان بحق

A young man from Bewal died while bathing in the river Kunhar

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول کا نوجوان دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے جان بحق, گھر میں خبر ملتے ہی کہرام مچ گیا, نوجوان موت پر ہر آنکھ اشکبار۔تفصیلات کے مطابق بیول کے رہائشی حاجی عبدالواحید کا نوجوان اکلوتا بیٹا محمد ذاکر گھومنے کے لیے کزن کے ساتھ بالاکوٹ گیا اور راستہ میں دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے گہرے پانی میں چلا گیا اور پانچ کلو میٹر دور سے نعش ملی محمد ذاکر کی موت کی خبر گھر والوں کو ملتے ہی کہرام مچ گیا نوجوان موت پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی متوفی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات تاجروں صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button