DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; RPO Rawalpindi inspects Ratta Amral police station

آر پی اوراولپنڈی کارات گئے تھانہ رتہ امرال کا دورہ،دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کوچیک کیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—آر پی اوراولپنڈی کارات گئے تھانہ رتہ امرال کا دورہ،دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کوچیک کیا، صفائی کے انتظامات اور تھانے کی بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات اور ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر راولپنڈی ریجن کے تھانوں کی سرپرائز چیکنگ کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار میں مزید بہتری لائے جائے اور تھانوں میں روزمرہ امور کا تفصیلی اور بغور جائزہ لیکر مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جاسکیں،اسی سلسلے میں آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ رتہ امرال کا رات گئے دورہ کیا،دورے کے دوران تھانے کے حوالات، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کے ریکارڈ کو چیک کیا، آر پی او نے صفائی کے انتظامات اور تھانے کی بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر ایس پی راول بھی انکے ہمراہ تھے، آر پی اوراولپنڈی عمران احمرکاکہناتھا کہ تمام ڈویژنل اور حلقہ افسران مختلف اوقات میں تھانوں کے سرپرائز وزٹ کرکے کارکردگی کو جانچیں، آر پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے کوشاں پولیان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل حل کرکے پولیس کے امیج کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Rawat; RPO Rawalpindi visited Police Station Rata Amral, during the visit checked the records of the police station, remittances, front desk records, cleaning arrangements and also inspected the building of the police station. According to details, Inspector General of Police Punjab Inam Ghani According to the orders and vision, Regional Police Officer Rawalpindi Imran Ahmar is conducting surprise checking of police stations in Rawalpindi region to further improve the quality of service delivery in police stations and take steps for further improvement after detailed and careful review of daily affairs in police stations. In this regard, RPO Rawalpindi Imran Ahmar visited Rata Amral police station last night. During the visit, he checked the remittances of the police station, front desk and records of the police station.

Show More

Related Articles

Back to top button