DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PML-N Central Vice President Maryam Nawaz will travel to Azad Kashmir via Kahuta on Tuesday

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بروز منگل کہوٹہ کے راستے کوٹلی آزاد کشمیر جائیں گی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج بروز منگل کہوٹہ کے راستے کوٹلی آزاد کشمیر جائیں گی تو مختلف مقامات پر لیگی رہنما اور کارکن ان کا استقبال کریں گے۔سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے بلال یامین ستی کو دورے کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔شاھد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب،راجہ طلال خلیل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔مہمانوں کا آڑی سیداں، کہوٹہ شہر،دپری اور بیور میں چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ شوکت،راجہ ظفر بگھاروی،راجہ محمد فیاض اور دیگر استقبال کریں گے۔مریم نواز صبح ساڑھے دس بجے کہوٹہ پہنچیں گی جہاں چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کی وفات پر تعزیت کرنے کہوٹہ میں ان کے گھر بھی جائیں گی۔

Kallar Syedan; PML-N Central Vice President Maryam Nawaz will visit Kotli Azad Kashmir via Kahuta on Tuesday and will be received by PML-N leaders and workers at various places. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has appointed Bilal Yameen Satti as the coordinator of the visit. Shahid Khaqan Abbasi, Muftah Ismail, Maryam Aurangzeb, Raja Talal Khalil and others will also be accompanying him. Chairman of Kahuta Baldia Kahuta Raja Zahoor Akbar, Dr Muhammad Arif Qureshi, Raja Shaukat, Raja Zafar Bagharvi, Raja Muhammad Fayyaz and others will receiveher as well. Maryam Nawaz will reach Kahuta at 10.30 am where she will also visit the house of Chairman UC Narh Bilal Yameen Satti’s sister and member Punjab Assembly Munira Yamin Satti to condole her death ۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کلرسیداں میں پچیس سے زائد گرانفروشوں کو پینتالیس ہزار روپے کے جرمانے کیساتھ خبردار کیا

Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan warned vendors and fined

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کلرسیداں میں پچیس سے زائد گرانفروشوں کو پینتالیس ہزار روپے کے جرمانے کیساتھ خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی سے گریز کریں ورنہ ان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہو گی۔انہوں نے پیرکے روز کلرسیداں میں پچیس سے زائد کریانہ سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والوں کے ریٹ چیک کیئے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر انہیں پینتالیس ہزار کا جرمانہ کیا اور خبردارکیا کہ دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد وصولی ہرگز نہ کریں ورنہ انتظامیہ کاروائی کرے گی۔

کلرسیداں میں روات مانکیالہ سہالہ اور کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ

Dinner in honor of Rawat Mankiala Sihala, Kallar Syedan journalists

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی سماجی رہنما انجینئر نزاکت حسین نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے متوسط احباب سامنے آئیں اور کمزور لوگوں کے دست و بازو بن کر اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں۔ان خیالات کا انہوں نے کلرسیداں میں روات مانکیالہ سہالہ اور کلرسیداں کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پوٹھوار یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد،سید آصف شاہ،ڈاکٹر ملک عرفان،پرویز اقبال وکی،عبدالعزیز پاشا،چوہدری ارشد محمود،ظفر اقبال مغل،ملک نفیس،سید غیور حسین شاہ،راجہ واجد واجی،عثمان وڑائچ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔انجنیئر راجہ نزاکت حسین نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد ایک جسم کی مانند ہیں ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرکے اس کے ازالے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ورنہ ہماری حیشیت ایک تماشبین کی سی رہ جائے گی اور ہم روز قیامت اللہ کی پکڑ میں آ سکتے ہیں

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت حسین عباسی نے کلر سیداں کے گاؤں شاہ باغ میں پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما راجہ واجد واجی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشر ف ملک، قمر ایاز،راجہ عمر سلطان، آصف کیانی، محسن نوید سیٹھی، انجنئیر راجہ نزاکت حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button