DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Land dispute in Mohra Hayal, Man beaten with sticks and kicks, injuring three people by mob of 15.

موہڑہ حیال میں جگہ کے تنازع پر 15 کے قریب افراد نے شریف شہری کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے تشدد کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— جگہ کے تنازع پر 15 کے قریب افراد نے شریف شہری کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے تشدد کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔محمد آصف سکنہ موہڑہ حیال نے پولیس کو بتایا کہ میں رات 9 بجے کے قریب گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران 15 کے قریب افراد جو لاٹھیوں سے مسلح تھے ہمارے گھر میں گھس آئے اور مکان کی توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ ڈالے اور مزاحمت کرنے پر مجھے اور محمد سمیع اللہ اور عمران کو زخمی کر دیا۔دریں اثناء مخالف گروپ کی طرف سے بھی چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan; In a land dispute , about 15 people entered the house and beat a man with sticks and kicks, injuring three persons who were shifted to THQ Hospital, Kallar Syedan. Mohammad Asif, resident of Mohra Hayal, Said”I was in the house at around 9 pm when about 15 people armed with sticks broke into our house and smashed the house and smashed the windows, Muhammad Sami told the police.” Mohammad Samih Allah and Imran were injured. Meanwhile, four persons were also reported injured by the opposition group. ASI Zulfiqar of Kallar Syedan ​​Police Station is investigating.

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 13 جولائی سے آزادکشمیر کا انتخابی دورہ شروع کر رہی

PML-N Central Vice President Maryam Nawaz is starting her election tour of Azad Kashmir from July 13

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 13 جولائی سے آزادکشمیر کا انتخابی دورہ شروع کر رہی ہیں وہ وہ بروز منگل کہوٹہ کے راستے کوٹلی ازادکشمیر روانہ ہوں گے سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی،رانا ثنااللہ,راجہ طلال خلیل اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام کہوٹہ میں مریم نواز کے پرتپاک استقبال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،بلال یامین ستی اور دیگر نے کہوٹہ میں مریم نواز کے مثالی استقبال کے لیئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس کے لیئے مسلم لیگ ن کہوٹہ،کلر سیداں کے کارکنان اور بلدیاتی چیئرمینوں کو بھی استبقبالیہ پروگرام میں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے مریم نواز آٹھ روزہ دورہ ازاد کشمیر میں ڈڈیال میں بھی مسلم لیگی امیدوار سردار خالد مسعود کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال پمز ایم آر آئی کی سہولت سے مسلسل محروم

PIMS, the largest hospital in the country’s capital Islamabad, continues to lack MRI facilities

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال پمز ایم آر آئی کی سہولت سے مسلسل محروم ہے ہسپتال کی ایم آر آئی مشین گزشتہ فروری سے خراب پڑی ہے جس کی تاحال مرمت نہ ہوسکی ہے اسلام آباد ہی نہیں ملک کے طول و عرض سے مریض علاج کے لیئے ملک کے اس سب سے بڑے ہسپتال میں ایم آئی ار مشین 6 فروری سے خراب پڑی ہے اور ادارہ اسے پانچ ماہ بعد بھی قابل استعمال بنانے میں مکمل ناکام ہے اور دوردراز سے علاج کے لیئے یہاں انے والے مریض نجی ہسپتالوں میں مہنگے داموں ایم ائی ار کرانے پر مجبور ہیں حکومت ملک بھر کے تمام شہریوں کے علاج معالجے کے لیئے انہیں ہیلتھ کارڈ دینے کے لیئے کوشاں ہے جبکہ اس کی اپنی ناک کے نیچے پمز ہسپتال میں کئی سہولیات ٹھپ پڑی ہیں مقامی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button