Gujar khan; Bhadana: Two brothers drowned while bathing in a local Nalah in Bhadana
بھڈانہ‘ دو سگے بھائی مقامی نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
گوجرخان,بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )—بیول کے نواحی گاوں بھڈانہ میں افسوس ناک واقعہ‘ دو سگے بھائی مقامی کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھڈانہ کے رہائشی محمد منیر کے دو جوانسال فرزند محمد عدیل اور نوید شدید گرمی کی وجہ سے بھڈانہ کانسی میں نہانے کے لئے گئے جہاں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ جنہیں مقامی افراد نے کافی تگ و دو کے بعد نکالا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ اس اندوہناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں علاقے میں کہرام مچ گیا۔ہر آنکھ اشک بار تھی۔ نوجوانوں کی عمریں اٹھارہ اور بیس سال بتائی جاتی ہیں۔
Gujar Khan; In a tragic incident in Bhadana village near Bewal, two brothers drowned while bathing in local Nalah.
According to details, Muhammad Adeel and Naveed, two young sons of Muhammad Munir, a resident of Bhadana, went to bathe in Bhadana nalah, due to extreme heat where they drowned in deep water.
They were rescued by the locals after a lot of hard work but they could not survive. After report of this tragic incident in the area, villagers gathered and everyone was in tears. The ages of the youth are said to be eighteen and twenty years.