Gujar Khan; Deputy Tehsildar Gujar Khan Ch Ashfaq set up camp in Bewal Bazaar to execute the lockdown orders, market constantly monitored from sunrise to sunset
لاک ڈاؤن احکامات پر عملدآمد کے لئے نائب تحصیلدار گوجرخان چوہدری اشفاق نے بیول بازار میں ڈیرے ڈال لئے۔ طلوع آفتاب سے شام ڈھلے تک مسلسل بازار کی نگرانی کی گئی
گوجر خان, بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)… لاک ڈاؤن احکامات پر عملدآمد کے لئے نائب تحصیلدار گوجرخان چوہدری اشفاق نے بیول بازار میں ڈیرے ڈال لئے۔ طلوع آفتاب سے شام ڈھلے تک مسلسل بازار کی نگرانی کی گئی۔ دو دکانداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پینتالیس سو روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ جوتوں کی ایک دکان کھلی تھے جس میں سیل جاری تھی۔ دکاندار نے انتظامیہ کو آتے دیکھ کر باہر سے شٹر گراکر لاک لگا دیا جبکہ گاہک دکان کے اندر ہی موجود تھے۔کافی دیر انتظار کے بعد بھی جب دکان نہ کھولی گئی تو پولیس طلب کرکے دکان کھلوائی گئی جس سے دکاندار اور دو گاہک برآمد ہوئے۔ شاہنواز نامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیاہے۔ اس دکاندار کو پہلے بھی جرمانہ ہوچکا ہے لیکن وہ مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا۔
Gujar Khan; Deputy Tehsildar Gujar Khan Chaudhry Ashfaq set up camp in Bewal Bazaar to execute the lockdown orders. The market was constantly monitored from sunrise to sunset. Two shopkeepers were fined Rs 4500 for violating SOPs while a shoe shop was open in which sale was going on. The shopkeeper saw the management coming and locked the shutters from outside while the customers were inside the shop, The police was called and the shop was opened, from which the shopkeeper and two customers were recovered. A case has been registered against a shopkeeper named Shahnawaz and he has been handed over to the police. The shopkeeper has been fined before but was constantly violating.