Gujar Khan; Strongly condemn the reduction in gas pressure and gas cut-off, Ch. Khurshid Zaman.
گوجرخان میں گیس پریشر میں کمی اور گیس بندش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ چوہدری خورشید زمان ۔
گوجرخان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان کہا کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کب اپنی خاموشی کو ختم کریں گے تاکہ گوجرخان کی عوام کو اذیت سے بچایا جا سکے ۔
گوجرخان سے نکلنے والی گیس اسلام آباد اور مری کو مکمل پریشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے، گیس بندش پر ممبران اسمبلی کی خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہوں کہ گوجرخان کے لوگ یکم رمضان سے شدید عذاب میں مبتلا ہیں مگر ممبران اسمبلی صورتحال سے بالکل لاتعلق ہیں، گوجر خان کے لوگوں کو رمضان المبارک میں گیس سے بلا جواز محروم کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور یہ ممبران اسمبلی کی نااہلی ہے ۔ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ موسم گرما میں لوگوں کو گیس سے مکمل محروم کیا جائے خصوصاً رمضان المبارک میں شہریوں کو سحری و افطاری کے اوقات میں جان بوجھ کر گیس سے محروم رکھا جاتا ہے۔راجہ پرویز اشرف جو کہ اس حلقے سے قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اور سابق وزیر اعظم رہے ہیں ۔ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ کردار ادا کریں ۔ تاکہ گوجرخان کی عوام خاص کرکے ہماری ماؤں بیٹیوں کوافطاری اور سحری کے وقت جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے اور گیس کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ گوجرخان کی عوام کو افطاری اور سحری کے وقت مشکل پیش نہ آئے ۔ممبران اسمبلی اگر اپنے ووٹرز کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے تو نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے،
Gujar Khan; Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman said that when will the members of National Assembly and Provincial Assembly end their silence so that the people of Gujar Khan can be saved from suffering.
The gas coming out of Gujar Khan is being supplied to Islamabad and Murree with full pressure. I strongly condemn the silence of the members of the Assembly on the constant gas cut off. The people of Gujjar Khan have been suffering severely since the first of Ramadan. I strongly condemn the unjustified deprivation of gas to the people of Gujar Khan during Ramadan and this is the incompetence of the members of the Assembly. To date, it has never happened that people are completely deprived of gas in summer, especially during Ramadan, when citizens are deliberately deprived of gas during sehri and iftar.
Raja Pervez Ashraf, who is from this constituency in the National Assembly has a duty to play a serious role in resolving this issue. So that serious efforts should be made for the problems faced by the people of Gujar Khan. Members of the Assembly must resign if they cannot protect the interests of their constituents.