AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Chaudhry Zahoor Akhtar announces to contest from Constituency 2 Chakswari on PTI ticket

چودھری ظہور اختر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ 2 چکسواری سے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل) — چودھری ظہور اختر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ 2 چکسواری سے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تحریک انصاف کشمیر کے سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروا کر انٹر ویو بھی دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کشمیر نیویارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر امریکہ سے واپس اپنے گھر چکسواری پنیام میں پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ73 سال سے حلقہ نمبر دو چکسواری کے عوامی نمائندوں نے لوگوں کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گزشتہ 30سال سے لوگ بنیادی سہولتو ں کو ترس رہے ہیں اب موسمی لیڈر وں کا وقت ختم ہو گیا ہے عوام ان موروثی سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں جو ہر الیکشن میں جھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کر لیتے تھے لوگ باشعور ہوچکے ہیں ان روایتی لیڈروں کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آ ئیں گے چودھری ظہور اختر نے کہا کہ اگر حلقہ دو چکسواری کے لوگوں نے مجھے موقع دیا تو مسائل حل کر کے دکھا وں گا امید ہے کرتا ہوں ان جھوٹے نمائندوں سے ستائے ہو ئے لوگ میری حمایت کرینگے۔

Mirpur, AJK; Chaudhry Zahoor Akhtar has announced to contest from Constituency 2 Chakswari on a PTI ticket. He has also submitted an application to the PTI Kashmir Secretariat and given an interview. According to details, PTI Kashmir New York US President Chaudhry Zahoor Speaking to reporters on the occasion, Akhtar said that for 73 years, the public representatives of Constituency No. 2 Chakswari have given nothing but frustrations and disappointments to the people. For the last 30 years, people have been deprived of basic amenities. The people are fed up with the hereditary politicians who used to get votes in every election by showing false promises and green gardens. The people have become aware that they are just the smooth talk of these traditional leaders. Chaudhry Zahoor Akhtar said that if the people of Constituency Two Chakswari give me a chance, I will solve the problems and show it. I hope that the people who are persecuted by these false representatives will support me.

حاجی چودھری عبدالمالک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے غرباء اورمساکین میں رمضان راشن پیکیج کی تقسیم

Distribution of Ramadan ration package to the poor and needy by family of Haji Chaudhry Abdul Malik

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل) — آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت علامہ مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ غرباء اورمساکین کے لئے راشن تقسیم کرناصدقہ جاریہ ہے اسی طرح مہمان کی تواضع کرناجاننے والوں اورنہ جاننے والوں کوسلام میں پہل کرنابھی اعلی عمل ہے انہو ں نے ان خیالات کااظہار چودھری محمدایو ب صدر الفلاح سوسائٹی ایسر برطانیہ برانچ کی جانب سے اپنے والدمحترم حاجی چودھری عبدالمالک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے غرباء اورمساکین میں رمضان راشن پیکیج کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ دعائیہ تقریب الفلاح سوسائٹی ایسر پنڈکلاں کے زیر اہتمام منعقدہوئی۔ دعائیہ تقریب میں الفلاح سوسائٹی ایسر کے صدر چودھری ذوالفقار احمدمتیالوی سابق صدر نصیر احمدبھٹی حاجی ا خلاق احمددانش حاجی محمدممتاز چیئرمین برکت علی عبدالقیوم یعقوب انصاری چودھری محمدایوب صحافیو ں سمیت د یگرشخصیات شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button