Kallar Syedan; Well known Naat reciter Sufi Zafar Iqbal Zafar passed away in village Banhal.
معروف نعت خواں صوفی ظفراقبال ظفر انتقال کرگئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف نعت خواں صوفی ظفراقبال ظفر انتقال کرگئے نمازجنازہ آج بروز جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے گاؤں بنائل میں ادا کی جائے گی۔
Kallar Syedan; Well known Naat reciter Sufi Zafar Iqbal Zafar has sadly passed away. Funeral prayers will be offered on Friday at 11:30 am in his native village Banhal.
اغواء کے مقدمے کا ڈراپ سین، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، مرضی سے گئی تھی،
Kidnapping case drop scene, no one kidnapped me, went voluntarily, Girls statement in court
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اغواء کے مقدمے کا ڈراپ سین، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، مرضی سے گئی تھی،گھر والوں سے خطرہ ہے مجھے دارالامان بھیج دیا جائے۔25 سالہ مغویہ کا مقامی عدالت میں بیان۔معزز عدالت نے بیانات کی روشنی میں مغویہ کے اغواء میں گرفتار ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے اور لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ مسمی (ح) نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا والد اور ملزم(ا) مل کر بھینسوں کا کاروبار کرتے ہیں،اسی وجہ سے ملزم کا ہمارے گھر آنا جانا تھا۔ گزشتہ رات میری والدہ،پھوپھی اور میری ہمشیرہ مسماۃ (س) جس کی عمر 25 برس ہے ایک ہی کمرے میں سو رہی تھیں کہ بوقت قریب پونے چھ بجے صبح،ملزم ہمارے گھر آگیا اور اسلحہ کی نوک پر میری ہمشیرہ کو اغواء کر لے لے گیا۔اے ایس آئی حسنات محمود مصروف تفتیش ہیں۔
کلر سیداں میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ
Several shopkeepers fined Rs 20,000 during crackdown in Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) ایڈمنسٹریٹر/اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انفورسمنٹ انسپکٹر کے مطابق دکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کر رکھی تھیں اور من مانے ریٹ لگا کر گاہکوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔
معروف سیاسی کارکن ناصر کیانی کی ہمشیرہ کو گاؤں سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا
Prominent political activist Nasir Kayani’s sister was buried in the village of Smot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی کارکن ناصر کیانی کی ہمشیرہ کو گاؤں سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں چوہدری شفقت محمود،راجہ شیر بہادر،جمشید کیانی،راجہ محمد ثقلین، محمد آصف کیانی،سید جنید عباس،لالہ محمد رسول،مسعود بھٹی،قاضی زاھد نعیم، احسان الحق قریشی،عابد زاھدی،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،راجہ نوید قیصر،راجہ نوید گف،ارسلان وینس ایڈووکیٹ،راجہ مجید احمد،راجہ اظہر ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔