Kallar Syedan; Punjab Wildlife Department (Wildlife Conservation), hunting of all kinds of partridges has been banned.
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب (تحفظ جنگلی حیات) کے جاری احکامات کے مطابق ہر قسم کے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ وائلڈ لائف پنجاب (تحفظ جنگلی حیات) کے جاری احکامات کے مطابق ہر قسم کے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ادھرمحکمہ وائلڈ لائف انسپکٹر تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے تیتروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کے بعد تیتروں سمیت دیگر پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہو چکا ہے لہذا جو بھی غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Kallar Syedan; According to the orders issued by the Wildlife Department of Punjab (Wildlife Conservation), hunting of all kinds of partridges has been banned from 15th February. After that the breeding season of other birds including partridges has started so strict action will be taken against anyone caught hunting illegally.
کلرسیداں اور گردو نواح سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں
Promotion to higher posts of police officers belonging to Kallar Syedan and surrounding areas
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں اور گردو نواح سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں،کلرسیداں کے نواحی قصبہ مٹور سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی راجہ محمد طیفور کو ایس پی، سابق ایس ایچ او انسپکٹر سردار محمد شکیل کو ڈی ایس پی،روات کے نواحی گاؤں ابن چک کے اے ایس آئی ندیم احمد جبکہ پنجگراں سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی ضیاء الرحمٰن اور گاؤں بھاٹہ سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی محمد عمران کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئی ہیں،مقامی شہریوں نے ان کی ترقی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔
سموٹ میں چوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد دو بھائیوں سلامت حسین اور ناصر حسین سکنہ سموٹ کی عبوری ضمانتیں مسترد
Interim bail of two brothers named Salamat Hussain and Nasir Hussain rejected for murder in Samot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یاسر ندیم نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ سموٹ میں چوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد دو بھائیوں سلامت حسین اور ناصر حسین سکنہ سموٹ کی عبوری ضمانتیں مسترد کریں جس کے فورا بعد کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی، سب انسپکٹر بلال ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے ملزمان کو احاطہ کچہری سے گرفتار کر لیا اور تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ دو ملزمان اسد حسین اور راشد حسین کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کی زیر نگرانی 13 سالہ مغویہ کو بازیات کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا
Under the supervision of Sub-Inspector Qaiser Rashid Kayani, a 13-year-old abductee was released and produced in the local court.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کی زیر نگرانی 13 سالہ مغویہ کو بازیات کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں مغویہ (ن) نے معزز جج کے سامنے اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے عاصم وحید سکنہ گرمالی نے موٹر سائیکل پر اغواء کیا اور بعد ازاں گاڑی میں بیٹھا کر لاہور لے گیا اور اس دوران اس نے میرے ساتھ کورٹ میرج کرنے کی بھی کوشش کی مگر وکیل کی جانب سے زیادہ فیس طلب کرنے پر اس کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوا دیا جبکہ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم کلر سیداں میں واقع غزالہ نرسنگ میں کام کرتا ہے۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی پر جشن
Celebration of victory of PML-N nominees in by-elections
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس اپنے دفتر میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی پر جشن منایا اور دفتر میں مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جیت سے میاں نواز شریف کے ”ووٹ کو عزت دو”کے بیانیے کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخابات میں نتائج کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد حکومت بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا اب کبھی رسک نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور نظام دونوں خراب ہو گئے ہیں،جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دہئے تھے وہ اب پچھتا رہے ہیں۔غریبوں کا خون نچوڑ کر قرضوں کی اقساط ادا کرنے والوں کو جلد حساب دینا ہو گا،سکھ کا سانس لینے کیلئے قیمتیں بڑھانے والے مافیاز کو کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کیا کہ حکومت سے نجات آئینی طریقے سے حاصل کریں گے،پارٹی قائدین تمام تر الزامات اور مقدمات میں سرخرو ہو کر عوام کے درمیان
ہونگے۔،صوبیدار غلام ربانی، شیخ ندیم احمد،چوہدری نعیم بنارس اور چوہدری شاہد گ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جہانگیر مغل کو گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Jhangir Mughal passed away in Sahot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بزرگ مسلم لیگی رہنما نمبردار عبدالعزیز کے بھانجے جہانگیر مغل کو گاؤں سہوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا نما زجنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ،راجہ طلال خلیل،حاجی اخلاق حسین،راجہ اظہر اقبال،شاہد گجر،شیخ حسن فیاض،شیخ خورشید احمد،راجہ محمد ثقلین،عاقب علی،راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں پولیس کا انسانی جانوں کے دشمن پتنگ بازوں کے خلاف گرفتاری کا عمل تیزی سے جاری
Police are making arrests against kite-flyers, enemies of human lives
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کا انسانی جانوں کے دشمن پتنگ بازوں کے خلاف گرفتاری کا عمل تیزی سے جاری، محمد اسامہ ارشد ولدارشدسکنہ نارہ سے 40 عدد پتنگیں اور 20 عدد کمیکل ڈوریں برامد جبکہ شہباز علی ولد زولفقار علی سکنہ محلہ شیخاں کلر سیداں سے 300 پتنگیں اور 60 عدد کیمکل ڈوریں برامد کر کہ مقدمات درج کر لیے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر74/21,75/21 بجرائم 4پنجاب خطرناک کائٹ فلائنگ ایکٹ مقدمہ درج کر لیا