Kahuta; Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffar ul Haq’s historic political decision, that he would not take part in the Senate elections
چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق کے تاریخ ساز سیاسی فیصلے نے سیاست کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کردی۔ اور آج خود اس خواہش کا اظہار راجہ ظفر الحق نے کیا کہ سینیٹ ا لیکشن میں حصہ نہیں لیں گے
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔۔
چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق کے تاریخ ساز سیاسی فیصلے نے سیاست کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کردی۔ سینٹ میں قائد ایوان، قائد حزاب اختلاف جیسے اہم ملکی عہدوں پر فائز رہے۔ اور آج خود اس خواہش کا اظہار راجہ ظفر الحق نے کیا کہ سینیٹ ا لیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس بات کی تائید سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماشاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نے خود خواہش کا اظہار کر کے سینٹ کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی نے کہا کہ میں حلف دے سکتا ہوں میرے والد راجہ محمد ظفر الحق نے میرے لیئے سینٹ کا ٹکٹ اپلائی نہیں کیا۔اور نہ اس بارے کوئی بات کی اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ اور ان میں کوئی صداقت نہ ہے۔ راجہ محمد علی نے مزید کہا کہ میرے لیئے میرا حلقہ اور حلقہ کے عوام کثیر تعدا د میں موجود ہیں۔ جوکہ میرے ساتھ ہیں۔ دریں اثنا اہلیان حلقہ اور مسلم لیگی کارکنان نے کہا ہے کہ چیئرمین مسلم لیگ(ن) راجہ محمد ظفر الحق نے دور آمریت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران پارٹی اور کارکنوں سے عہد وفا نبھایا اور وزارت عظمہ کی آفر ٹھکرا دی اہلیان حلقہ نے راجہ محمد ظفر الحق کی شرافت اور جراٗت مندانہ سیاست کو ہمیشہ سراہا کیونکہ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ صاف ستھری اور کرپشن سے پاک سیاست کو فروغ دیا۔ سیاسی مخالفین بھی راجہ محمد ظفر الحق کانام عزت و احترام سے لیتے ہیں۔
Kahuta; Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffar ul Haq’s historic political decision caused a stir in the chambers of politics. In the Senate, he held important national positions such as Leader of the House and Leader of the Opposition. And today Raja Zaffar-ul-Haq himself expressed this wish that he would not take part in the Senate elections. This was confirmed by former Prime Minister and PML-N central leader Shahid Khaqan Abbasi while talking to media.
He said that Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq himself decided not to participate in the Senate elections by expressing his desire. PML-N Punjab Vice President Raja Muhammad Ali said, “I can take oath. My father Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq did not apply for Senate ticket for me.
Raja Muhammad Ali further said that for me, my constituency and the people of the constituency are present in large numbers. Who are with me Meanwhile, residents of the constituency and PML-N workers have said that PML-N chairman Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq had pledged allegiance to the party and workers during the exile of PML-N leader Mian Muhammad Nawaz Sharif during the dictatorship. The people of the constituency rejected the offer of the Prime Minister and always appreciated the noble and courageous politics of Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq. Raja Muhammad Zafar-ul-Haq always promoted clean and corruption-free politics. Political opponents also take the name of Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq with respect.