DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Vice Chairman Mirza Muhammad Masood called on President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zamir and congratulated elected members

صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیرسے سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی ملاقات۔صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیراور دیگر ممبران کو سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی طرف سے مبارکباد۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیرسے سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی ملاقات۔صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیراور دیگر ممبران کو سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار وصحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود، سابق کونسلر حاجی مرزا جہانگیر اور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منانے ان کے آفس پریس کلب کہوٹہ میں آکر ان سے ملاقات کی اور ان کو پریس کلب کہوٹہ کے حالیہ انتخاب میں شاندار کامیابی میں دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پرسابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود نے پر یس کلب کہوٹہ کے صوفی محمد ایوب (مرحوم)اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم)کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرع کی کہوٹہ میں صحافت کی ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے تمام علاقوں بشمول کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں جو پہلے تحصیل کہوٹہ میں تھیں اور بعد میں الگ تحصلیں بنی ہیں ان دونوں بزرگوں نے ان دور دارز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل اپنی قلم کی طاقت سے اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور ان کو حل بھی کرایا ان دونوں عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ان کی ٹیم کے تمام افراد اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر انے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور پر یس کلب کہوٹہ کے دیگر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔

کہوٹہ کے مسائل وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم تک پہنچاؤنگا,چوہدری افتخار

I will convey the issues of Kahuta to the Prime Minister, Chaudhry Iftikhar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عمران خان کے وژن کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آیا تھا عہدے کوئی چیز نہیں ہوتی ملک لوٹنے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں لینڈ مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کاروائی کر کے ہزاروں کنال سرکاری آراضی وگزار کرائی ہے جو واربوں روپے مالیت کی ہے عمران خان نے مشکل وقت میں ملک سنبھالا جب قرضوں میں جکڑا ہوا تھا سابق حکومت کے قرض اتارنے اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مجبوراآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا انشا اللہ معشیت مضبوط ہو رہی ہے پورے ملک میں ہیلتھ کاڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے ہر شخص دس لاکھ تک علاج کرا سکے گا نہ پی ڈی ایم سے خطرہ ہے اور نہ ہء لانگ مارچ سے خطرہ ہے پہلی مرتبہ چوروں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری انفارمیشن نارتھ پنجاب چوہدری افتخار نے ایک پروگرام میں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صد PTIکہوٹہ سکندر ستی،شیخ عماراور دیگر بھی تھے چوہدری افتخار کو تحصیل کہوٹہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی کو یہ مسائل حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ کے مسائل وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم تک پہنچاؤنگا اس موقع پر سکندر ستی نے بھی چوہدری افتخار کو کہوٹہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

حالات اتنے خراب ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی چیخ رہے ہیں۔ عاصی جنجوعہ

The situation is so bad that even the PTI people are screaming. Asi Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عاصی جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مووجوہ حکومت نے عوام سے کیے گے وعدے پورے نہ کیے سلیکٹڈ حکومت نے تین سالوں میں جتنا قرض لیا اسکی مثال نہیں ملتی کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے کئی گنا زیادہ مہنگائی کر دی غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا مسلم لیگ ن کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اسکی مثال نہیں ملتی راجہ محمد علی نے اربوں کے ترقیاتی کام کیے تھوہا خالصہ میں دس کروڑ کا ہسپتال تعمیر کیا ریسکیو1122اے سی بسوں کا اجراء کہوٹہ لہتراڑ کہوٹہ چوکپنڈوری آڑی سیداں تا دکھالی روڈ کے علاوہ دیگر کئی منصوبے مکمل کیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عاصم نذیر المعروف عاصی جنجوعہ گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت سے مل بیٹھ کر گروپ بندی ختم کرائے جہنوں نے مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈر کو وؤٹ نہیں دیے وہ اپنے آپ کو مسلم لیگی کہلانے کے حق دار نہیں ہیں حالات اتنے خراب ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی چیخ رہے ہیں۔

اظہار افسوس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے ان کی بہو کی وفات پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا اظہار افسوس۔ تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے ان کے بھتیجے سید ذوالفقار نقوی کی اہلیہ اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کی بھابھی کی وفات پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار افسوس کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button