Rawalpindi crime report; Kotli Sattian police arrest armed robbery gang leader
تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد فیضان عرف کا لا کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کرکے ارباب نامی شخص کو زخمی کردیاتھا،ایس ایچ اونے بتایاکہ گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو کہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں،ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
Rawat; According to details, Rawalpindi police is conducting operations against the notorious criminals involved in serious cases. Mohammad Faizan alias Kala, wanted in a robbery case, was arrested along with his tgang. The notorious criminal along with his other accomplices opened fire and injured a man named Arbab during the incident in 2019, SHO said. A previous record has been set which has already been challaned in robbery cases. CPO Muhammad Ahsan Younis commended SP Saddar, SDPO Kotli Sattian, SHO Kotli Sattian and the police team for their involvement in serious cases. Arresting criminals helps in curbing crime, intensifying operations against notorious criminals.
تھانہ چونترہ کے علاقہ چھچھ میں فائرنگ،03افراد زخمی
Firing in Chachra area of Chontra police station, 03 injured
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ چونترہ کے علاقہ چھچھ میں فائرنگ،03افراد زخمی،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، 02مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے،اے ایس پی صدر۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ چھچھ میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر اے ایس پی صدر سعود خان اور ایس ایچ اوچونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ زمین کے دیرینہ تنازعہ کا نتیجہ ہے جس سے تین افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس لائنز سے ایلیٹ سیکشن روانہ کیے گئے ہیں،اے ایس پی صدرکا کہناتھاکہ 02 مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد کے تین موٹرسائیکل اور ایک گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔