DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Blood Camp for Thalassemia Patients Organized by Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation and Nisar Foundation

غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نثار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کہوٹین یوتھ کی کثیر تعداد میں شرکت خون کے عطیات دیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نثار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کہوٹین یوتھ کی کثیر تعداد میں شرکت خون کے عطیات دیے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر کہوٹین نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ ایک خون کی بوتل سے تین معصوم زندگیاں بچ سکتی ہیں انشاللہ جلد بلڈ بنک قائم کر کے نہ صرف تھیلیسیمیا بلکہ کڈنی کے مریضوں کو بھی خون عطیہ کریں گے انھوں نے کہوٹہ کے نوجوانوں کو کہا کہ یہ ٹرسٹ آپکا ہے اسکو آپ لوگوں نے ہی چلانا ہے اس موقع پر کہوٹین یوتھ کے نوجوانوں نے کڈنی سنٹر کا وزٹ بھی کیا اس موقع پر سنئیر صحافی آصف کیانی نے کہا کہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر نہ صرف کہوٹہ کے عوام کے لیے بلکہ ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے لیے انمول تحفہ ہے ایسا جدید اور صاف ستھرا کڈنی سنٹر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ہسپتالوں میں اپنی مثال آپ ہے اس موقع پر کثر تعداد میں نوجوانوں نے خون کے عطیات دیے کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر، ممبران محبت خان سفیر سیفی، جہانزیب راجپوت نے کہا کہ نوجوان اس علاقے کے حقوق لینےء کے لیے سامنے آئیں اس کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کڈنی سنٹر وک احسن طریقے سے چلانے پر آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta; Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation and Nisar Foundation organized a blood camp for thalassemia patients. A large number of Kahuta youths donated blood. Asif Rabbani Qureshi said that a bottle of blood can save three innocent lives. He said that inshallah he will soon set up a blood bank and donate blood not only to thalassemia but also to kidney patients. He told the youth of Kahuta that this trust is yours. It is up to you to run it. On this occasion, the Youth also visited the Kidney Center. On this occasion, senior journalist Asif Kayani said that Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center is not only for the people of Kahuta but also for Rawalpindi District and Azad. An invaluable gift for Kashmir. Such a modern and clean Kidney Center is unique in hospitals not only in Pakistan but all over the world. Jahanzeb Rajput said that the youth of this area Come forward for rights and play your role in serving the suffering humanity. He paid homage to Asif Rabbani Qureshi for running the Kidney Center in an efficient manner.

راجہ نزاکت حسین نے ہارون کمال ہاشمی کو چیئرمین واسا نامزد ہونے پر مبارک باد

Raja Nazakat Hussain congratulated Haroon Kamal Hashmi on his nomination as Chairman WASA

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے ہارون کمال ہاشمی کو چیئرمین واسا نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے دلی طور پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہارون کمال ہاشمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ہارون کمال ہاشمی چیئرمین واسا نا مزد ہونا ہمارے اور خطہ پوٹھوار کے لئے فخر اور خوش آئند ہے ہارون کمال ہاشمی کی وجہ سے عوام اور واسا کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اس موقع پر سابق چیئرمین زکواۃو عشر کمیٹی عبدالعزیز پاشا اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ہارون کمال ہاشمی کو واسا کا چیئرمین بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے ایک مخلص ایماندار دیانتدار شخصیت کے مالک ہمارے ضلع راولپنڈی میں اہم عہدے پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

Lunch in honor of Press Club Kahuta by Raja Saeed Ahmed Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز قانون دان نائب صدر مسلم لیگ ن لائیرز ونگ راولپنڈی ڈویشن راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ پریس کلب کہوٹہ نے بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا اور بڑے احسن طریقے سے اس علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالریشد، راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ،سنیئرصحافی راجہ ساجد جنجوعہ،ذولفقار ستی، عاصی جنجوعہ، ارسلان کیانی، اختشام کیانی، راجہ حامد لطیف، راہنما جماعت اسلامی ملک عبدالراؤف، راجہ توقیر شبیر، ڈاکٹرنجیب اللہ ستی، راجہ گلریز آف یو کے، راجہ تنویر بنارس، افتخارغوری، راجہ فیضان، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صد ر راجہ رفاقت جنجوعہ، علامہ ہاشم ظہور نقیبی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی جبکہ راجہ رومان سعید، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ مہران سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجئام دیے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور دیگر عہدیداران نے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا تمام احباب نے انکو راولپنڈی ڈویژن لائیرز فورم کا نائب صدر منتحب ہونے پر مبارکباد دی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

کہوٹہ شہر میں بچوں کو ٹا ئیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم یکم فروری سے شروع ہو گئی جو 15فروری 2021تک جاری رہے گی

The campaign to protect children from typhoid in Kahuta to start on February 1 and will continue till February 15, 2021.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں بچوں کو ٹا ئیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم یکم فروری سے شروع ہو گئی جو 15فروری 2021تک جاری رہے گی۔ 9ماہ کی عمر سے لیکر 15سال تک کے 29ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے انجکشن لگانے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ شہر کو مختلف سیکٹر میں تقسیم کرکے دو فکس سنٹر 14 مو بائل ٹیمیں یوسی ایم او 4اور دو فوکل پرسن اے ای ایف آئی پر مشتمل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ،اے ایس وی، تحصیل سینیٹر انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، محکمہ صحت کے چوہدری قلب عباس نے سٹاف کو ہدایات دیں کہ کہوٹہ شہر میں تائیفائیڈ مہم کو برپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button