Rawat; Naseerabad police operation, 05 accused arrested for setting off fireworks at wedding ceremony, fireworks recovered, case registered

تھانہ نصیر آبادپولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے05ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آبادپولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے05ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 05ملزمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں قربان حسین، احتشام جاوید، وقاراحمد، ازان داؤد اور وسیم سجاد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 125عدد ہوائیاں، 07عدد آنار،49عدد سوتر گولے برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
Rawat; Naseerabad police operation, 05 accused arrested for setting off fireworks at a wedding party, fireworks recovered, case registered. According to details, Rawalpindi police is continuing operations against firecrackers and sellers of fireworks. SHO Naseerabad along with its team arrested 05 accused who set off fireworks at the wedding ceremony. The arrested accused include Kurban Hussain, Ehtesham Javed, Waqar Ahmad, Azan Dawood and Waseem Sajjad.
سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری
CPO Rawalpindi continues to hold open court on a daily basis
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے،کھلی کچہری میں پولیس افسران بھی پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے35 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی ا و نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مقدمات کی تفتیش شفافیت و میرٹ کی بنیاد پرکرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،کھلی کچہر ی میں 07پولیس افسران نے بھی اپنے مسائل کے سلسلے میں درخواستیں پیش کیں جس پر سی پی ا ونے پولیس افسران کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔
راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلا ف موثر کاروائی،06ملزمان گرفتار
Rawalpindi police take effective action against kite-flyers and kite-sellers, 06 accused arrested
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلا ف موثر کاروائی،06ملزمان گرفتار،1400سے زائد پتنگیں اورڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش حماد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے1000پتنگیں اور 06ڈوریں برآمد ہوئیں، ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03پتنگ فروش عبدالمعز، اسامہ جاوید اور عاشر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 175 پتنگیں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02پتنگ فروش کاشف علی اور ناظم حسین کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے300پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کر لیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او زاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، ہسپتال عملے سے بد تمیزی اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے والے02ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔
Ganjamandi police operation, arrest of 02 accused for insulting hospital staff and resisting government, case registered.
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، ہسپتال عملے سے بد تمیزی اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے والے02ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گنجمنڈی پولیس کو شفٹ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال حسیب نے درخواست دی کہ نیوروسرجری وارڈ میں مریض کے لواحقین نے ہسپتال سٹاف اور اس سے بدتمیزی، ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مزاحمت کی،جس پر گنجمنڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا، گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال عملے سے بد تمیزی اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے والے 02ملزمان ظفراقبال اور ظہیر شہزاد کو گرفتار کرلیا، موقعہ سے فرار ہونے والے 04 ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او گنجمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
تھانہ نصیرآباد پولیس کی کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
Naseerabad police operation, wanted criminal arrested
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیرآباد پولیس کی کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضررکے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسلم خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے رقم کے تنازعہ پر سجاد نامی شخص کو زخمی کردیا تھا، اشتہاری مجرم سال2020 سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیرا ٓباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہار ی مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج
Rawalpindi police operations against illegal arms holders continue, 06 accused arrested, arms and ammunition recovered, cases registered
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد رحمن کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد عرفان اور علی اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی، ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال جاوید کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمرزمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 36لیٹر شراب اور530گرام ہیروئن برآمد
Rawalpindi police in an operation against criminal elements arrested 06 accused and recovered 36 liters of liquor and 530 grams of heroin from their possession.
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 36لیٹر شراب اور530گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے شعیب سے08 لیٹر شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے وقاص منیر سے08لیٹر شراب، محمد شکیل سے05لیٹر شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے حنوک مسیح سے05لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے مشال مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے وہاب سے530گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔