DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Distribution of National Health Card continues in Mirpur District Some married persons could not get the card due to discrepancy in the records

ضلع میرپور میں قومی ہیلتھ کارڈ کی تقسیم جاری ہے بعض شادی شدہ افراد کوکارڈ نہیں مل سکے کیونکہ سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDF اورنادرا کے ریکارڈ میں تفاوت پایاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— ضلع میرپور میں قومی ہیلتھ کارڈ کی تقسیم جاری ہے بعض شادی شدہ افراد کوکارڈ نہیں مل سکے کیونکہ سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDF اورنادرا کے ریکارڈ میں تفاوت پایاگیاہے نادرا نے جو ڈیٹا (ریکارڈ)سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDFکوفراہم کیاہے وہ چار پانچ سال پہلے کاہے کئی ایک شادی شدہ افراد کوصحت کارڈ نہیں ملاجن کی شادی دویاچار سال پہلے ہوئی وہ دواور اس سے زائد بچوں کے باپ ہیں نادراکے ریکارڈ میں ان کے بچوں کی رجسٹریشن (ب فارم) کاعمل بھی ہوچکاہے شادی شدہ افراد کوکارڈ نہ ملنا ریکارڈ کااپ ڈیٹ نہ ہوناہے نادرا کوچاہیے کہ وہ فوری طورپرریکارڈ اپ ڈیٹ کرے اور سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDF کوتازہ ترین ڈیٹافراہم کرے تاکہ تمام شادی شدافراد کوصحت کارڈ کی سہولت مل سکے توقع ہے کہ حکومت پاکستان اس طرف خصوصی توجہ دے گی تاکہ آزادکشمیر کے تما م شادی شدہ افراد کوصحت کارڈ مل سکے اس حوالے سے سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDF بھی اپناکردار اداکرے

Chakswari, AJK; Distribution of National Health Card continues in Mirpur District Some married persons could not get the card as discrepancies were found in the records of Salik Development Foundation (SDF and NADRA). Many married people do not have health card. It is expected that the Government of Pakistan will pay special attention to this so that all married persons in Azad Kashmir Seeker Development Foundation (SDF) should also play its role in getting health card.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— گزشتہ اتوار کے روز یونین کونسل فیض پورشریف میں قومی صحت کارڈ تقسیم کیے گئے جن مردوخواتین کومحکمہ صحت کی ٹیم کی فیض پورشریف آمدکامعلوم ہوسکاانہوں نے بنیادی ہیلتھ سنٹربوعہ میں آکر کارڈز حاصل کرلئے عوام نے کارڈ ز کی مقامی طورپرتقسیم کے عمل پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے حکومت پاکستان حکومت اورسالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDFکاشکریہ اداکیاکارڈ تقسیم کرنے والی ٹیم کے ارکان نے شفاف انداز میں کارڈز تقسیم کیے کارڈحاصل کرنے والے شہریوں نے ٹیم کے حسن سلوک پراطمینان کااظہارکیا سوشل میڈیا پرتشہیر اورمقامی مساجدمیں اعلانات کے باوجود عوام کم تعداد میں کارڈز حاصل کرنے کے لئے پہنچے زیادہ ترلوگ کارڈز حاصل کررہے ہیں کئی ایک پہلے لے چکے ہیں عوام کی اکثریت حکومت پاکستان کے اس اقدام کو قدر کی نگا ہ سے دیکھ رہے ہیں ان کے نزدیک ایک مستحسن اقدام ہے آزادکشمیر کے ہرشہری کوصحت کارڈ کی تقسیم ایک انقلابی اقدام ہے بالخصوص غریب لوگ بہت خوش ہیں سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن((SDFمزیدایک دوبارمختلف علاقوں میں آکرکارڈز تقسیم کرے تاکہ جولوگ کارڈز حاصل نہیں کرسکے ڈی ایچ او آفس جاکرکارڈز حاصل کرنے کی زحمت سے بچ سکیں اس ضمن میں مقامی طورپرلوگوں کوبھرپورطریقہ سے آگاہ بھی کیاجائے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن (SDF)کی ٹیم کے ارکان جنیداحمد،فیاض یعقوب، عاطف زکی اورعثمان علی نے گزشتہ روز فیض پورشریف میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے سالک ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن (SDF)ایک غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے تمام ترامتیازات سے بالاترہوکر1989ء سے مخلو ق خداکی خدمت میں مصروف عمل ہے قومی صحت کارڈبالکل مفت ہے اورکسی کوبھی کسی قسم کی ادائیگی نہ کریں کسی بھی قسم کی معلومات اورشکایات کے لئے چیئرمین ایس ڈی ایف حاجی جہانزیب سالک سے فو ن نمبر 0355-4465183 رابطہ کریں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— میڈیکل ایسوسی ایشن چکسواری کے صدر مرزاافتخار جرال سرپرست اعلی حاجی چودھری اورنگ زیب سابق صدرخواجہ اشفاق احمدڈاکٹر خواجہ آفتاب خالق سینئرنائب صدر اورصدام حسین نائب صدر نے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس میرپورریجن سردارالیاس کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار خاندان سے دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاہے اورمرحوم کوان کی شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ سردار الیاس کی اچانک موت حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ پولیس آزادکشمیر کے لئے بہت بڑاصدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی ملک وقوم کے لئے شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی وفات پربڑادکھ ہواہے اللہ تعالی ان کی آخرت کی منازل آسان فرمائیں اوراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرجمیل عطاکریں آمین

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے سابق مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹراللہ دتہ بسمل (ر) مدرس نے آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پروونشل سیکرٹری عبدالصمد چشتی کوا ن کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے انہیں عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ پرمبارک بادپیش کی ہے انہوں نے مدرس (ر) مرزاخادم حسین ضلعی سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپورکوباوقار اورباعزت ریٹائرمنٹ پرمبارک باد اورشاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے اورشاندارخدمات پرمیڈل اورشیلڈآف آرنرز ملنے پرخوشی کااظہارکیااورمبارک بادپیش کی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم چودھری مہربان علی قائداساتذہ چکسواری اور آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے سابق مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹراللہ دتہ بسمل (ر) مدرس نے آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پروونشل سیکرٹری عبدالصمد چشتی کوا ن کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے انہیں عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ پرمبارک بادپیش کی ہے انہوں نے مدرس (ر) مرزاخادم حسین ضلعی سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپورکوباوقار اورباعزت ریٹائرمنٹ پرمبارک باد اورشاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے اورشاندارخدمات پرمیڈل اورشیلڈآف آرنرز ملنے پرخوشی کااظہارکیااورمبارک بادپیش کی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماؤں حاجی چودھر ی لیاقت علی سابق کونسلر حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اختر چودھری جاویداقبا ل سعیدچودھر ی ثاقب ظفرحاجی میاں محمدمسعود چودھری خواجہ محمداحتشام اور چودھری ثاقب علی لیاقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چو دھری عبدالمجیدآزادکشمیر کے سینئرترین سیاستدان اورحلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کے محبوب راہنماہیں وہ اپنے حلقہ انتخاب سے سات بارممبراسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اوروزارت عظمی کے منصب پربھی فائز رہے ہیں وہ حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑ ھ کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں وہ تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں میڈ یکل کالجز کاقیام یونیورسٹیوں کاقیام منگلاسے میرپو ر ڈیول کیرج روڈ میرپور میں چاربڑے پارک میرپور چونگی تا دان گلی تک ڈیول کیرج روڈ تعلیمی پیکج نیوسٹی گرلز ڈگر ی کالج نیوسٹی دوسوبیڈ کااسپتال نیوسٹی میں واٹرسپلائی ڈویژن نیوسٹی اسٹیڈیم میں منی بس سٹینڈنیوسٹی میں چار مساجدکی تعمیر کے لئے جگہ کی الاٹ منٹ خالق آبادتابھمبرروڈ کی منظوری چترپڑی میں قبرستان اورگراؤڈ کیلئے رقبہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس کی عمارت چکسواری میں میل اورفی میل کے لئے الگ الگ اسٹیڈیم نیوٹاؤن چکسواری میں ریسٹ ہاؤس کی تعمیر ان کے تعمیر وترقی کے میگاپراجیکٹس اورعظیم کارنامے ہیں ان شا ء اللہ وہ اپنی شاندار کارکردگی اورریکارڈ ترقیاقی کاموں کی بنیاد پرآٹھویں باراسمبلی ممبرمنتخب ہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button