Kahuta; Mureed Awan Welfare Organization held at the residence of Haji Malik Ibrahim Hussain.
مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے حاجی ملک ابرارحسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی میٹنگ سے خطاب
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریب،بیواؤں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ویلفیئرکاکام کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ رب کی رضاء کی خاطر کر تا ہوں قبیلے کے سربراہ بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ ملک محمد عالم کی اپنے قبیلے اور علاقے کے لیے کی جانے والی خدمات لائق تحسین ہیں انشاء اللہ ان کی نگرانی میں قبیلے کے غریب،بیمار، یتیم اور بیواؤں کی خدمت کر یں گئے انشاء اللہ ہم وہ کام کر یں گے جس سے کسی کی عزت نفس مجروع نہیں ہو گی بلکہ اس طرع مدد کر یں گئے کہ ایک ہاتھ سے دیں گئے اور دوسرے کو پتہ نہیں چلے گا ان خیالات کا اظہار صدر مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے حاجی ملک ابرارحسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ملک محمد ریاض، ملک محمد رفیق اعوان،صوبیدار ملک وزیر حسین،حاجی ملک ابرار حسین،ملک آفریز،ملک شبیر حسین،ملک وحید اور دیگر حضرات نے شر کت کی میٹنگ میں تنظیمی دستور اور رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بحث کے بعد منظوری دی گئی کہ مخصوص غریب،بیواؤں اور نادار لوگوں کایکم فروری سے کفالت کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے فنڈزمنظوری دی گئی تنظیم کو فعال بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ فروری سے امداد دی جائے گی اورساتھ ہی فیصلہ کیاگیا کہ علاقائی بنیادپر میٹنگ کا انعقادکیا جائے گا جس میں واہ،راولپنڈی،جنجور،کہوٹہ،دپری،ٹھنڈا پانی،پڑی سٹاپ،نتھوٹ اور رمبلی بابوٹ شامل ہیں فیصلہ کیا گیا کہ اس کا آغاز رمبلی بابوٹ سے ماہ فروری سے کیا جائے گاجس میں اعوان قبیلے کے سر براہ مشہور سیاسی وسماجی شخصیت سیٹھ ملک محمد عالم کی اعوان قبیلے اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے حوالہ سے ان کی رہنمائی حاصل کی جائے گئی۔
فارن فنڈنگ کا فیصلہ میرٹ پر ہوا تو پی ٹی آئی کی حقیقت کھل جائے گئی,راجہ رومان سعید جنجوعہ نوجوان رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ رومان سعید جنجوعہ نوجوان رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ میرٹ پر ہوا تو پی ٹی آئی کی حقیقت کھل جائے گئی الیکشن کمیشن کے سامنے گذشتہ روز ہونے والی پی ڈی ایم کی ریلی یہ ثابت کر دیا کہ عوام موجودہ حکومت سے سخت تنگ آ چکی ہے انشاء اللہ 2021الیکشن کا سال ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رومان سعید جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ کے اصولوں پر ہوا تو حکمران جماعت کی حقیقت کھل جائے گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نوازنے جس طرع کارکنوں کے حوصلے بلند کیے اور پارٹی کا مورال بلند کیا وہ لائق تحسین ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے قاہد محترم میاں محمد نواز شریف ملک سے باہر ہیں اورمسلم لیگ ن کی دیگر قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر جس طرع ہے ہمارے قاہد کی بیٹی مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نوازنے پارٹی کمان سنبھالی ہوئی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔