Gujar Khan; (PTI) constituency PP-10 coordinator’s irresponsible and ugly post has drawn strong resentment from Mian Mohra’s Ba Mardwal community.
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر کی غیر ذمہ دارانہ اور بھونڈی پوسٹ پر موضع میانہ موہڑہ کی با مردوال برادری کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہار
چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)—پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر کی غیر ذمہ دارانہ اور بھونڈی پوسٹ پر موضع میانہ موہڑہ کی با مردوال برادری کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہار کیا گیا ہے بامردوال برادری کے ایک شخص نے کچھ روز قبہ ایک گلی کے افتتاح کے موقع پر کواڈینیٹر حلقہ پی پی 10چوہدری محمد افضل پڑیال کو گھر چائے کی دعوت دی چائے نوش فرمانے کے بعد اسی روز چوہدری افضل پڑیال نے اپنی ذاتی فیس بک آئی ڈی پر چوہدری نثار کی40سالہ پرانی وکٹ اڑانے اور بامردوال خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی پوسٹ ڈال دی جس پر با مردوال برادری نے سخت اظہار ناراضگی کا اظہار کیا اور برادری کی جانب سے بابر بھٹی اور عرفان بھٹی سمیت8افراد کی آئی ڈی پر جوابی پوسٹ شئیر کی جس میں کہا گیا کہ کسی کو عزت دینے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ بامردوال برادری اس کی پارٹی میں شامل ہو گئی ہے اس برادری کا تعلق چوہدری نثار صاحب سے ان کے والد مرحوم بریگیڈئیر فتح خان صاحب کے زمانے کا ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا ان کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہے اور رہے گا اس طرح چوہدری افضل کی جانب سے گرائی گئی وکٹ کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا ہے بامردوال برادری کے مذکورہ لوگوں نے اپنی پوسٹ میں یہ شعر بھی لکھا ہے
کہ ہزار برق گریں لاکھ آندھیاں ا ٹھیں
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
تردید کرنے والوں نے کراس لگا کے چوہدری افضل کی پوسٹ بھی منسلک کی ہے