London; Those coming to the UK must have a corona test 72 hours before departure
برطانیہ آنے والوں کیلئے روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی
لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔ برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلائو کی شدت میں کمی کرنےکے تحت جمعہ سے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والوں کو اپنی روانگی سے کم از کم 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ لازمی کراناہوگا،جن ملکوں اور مقامات کا نام حکومت کی سفری کوریڈور فہرست میں نہیں ہے وہاں سے آنے والوں کو برطانیہ پہنچنے کے بعد 10 دن کیلئے آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی ۔حکومت کاکہناہے کہ پی سی آر کے تمام ٹیسٹ دیگر ٹیسٹ کی طرح قبول کئے جائیں گے۔یہ اعلان گزشتہ 28 دنوں کے دوران مزید 529 ہلاکتوں اور46,169 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعدکیاگیاہے۔ کورونا کی وبا کے سبب برطانوی معیشت سنبھلنے سے پہلے ہی بدترین صورت حال کاشکار ہوگئی وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے نئی پابندیاں ضروری تھیں اور معیشت پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
London; To reduce the severity of the second wave of corona in the UK, Passengers to the UK from abroad will be required to test the corona at least 72 hours before their departure from Friday,