Rawalpindi crime report; Murree police arrested the accused who tried to rape a 07-year-old girl in a few hours
تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، 07 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، 07 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ مری پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ سفیر اختر نے اُس کی 07سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور اس ساتھی قاسم بھی وہاں موجود تھا، جس پر مری پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ ا و مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 07سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم سفیر اختر کو گرفتا رکر لیا، دوران تفتیش ملزم سے قاسم کے متعلق معلومات حاصل کر کے اُسے بھی چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، بچوں اور خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
Rawat; The victim’s father requested Murree police station that Safeer Akhtar tried to rape his 07-year-old daughter and his accomplice Qasim was also present there. Murree police registered a case against him. Accused Safir Akhtar, who was trying to rape a 07-year-old girl, was arrested along with Qasim. During the interrogation, information about Qasim was obtained from the accused and he was arrested within a few hours, the SHO said. Medical processing has been done.
تھانہ بنی پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،17قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج
Bani police action against gamblers, 17 gamblers arrested, money laundered, mobile phones recovered, case registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ بنی پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،17قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرم شاہد اللہ کی گرفتاری کے لیے سنوکر کلب میں ریڈ کیا، ریڈ کے دوران سنوکر پر جواء کھیلنے میں مصروف 17قماربازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سنوکر کلب کا مالک فیاض جبکہ دیگر ملزمان محمد علی،محمد مبشر،محمدابرار،احمد شبیر،محمد حذیفہ،ریحان،زبیر شہزاد،جنید، عبداللہ،عثمان بشیر،زین العابدی،عبدالصمد،تیمور حسین، عبدالمعز، طیب حسین اورعرفان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار 720روپے،17موبائل فونز برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوبنی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر حسنین علی کو گرفتار کرلیا
SHO Kahuta along with his team arrested liquor supplier Hasnain Ali
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری،02ملزمان گرفتار، شراب اوربھاری مقدار میں چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر حسنین علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے21کپیاں شراب برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلمیٰ ناز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو240گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔