Kahuta; The arrival of Sadaqat Ali Abbasi at Kahuta Club, Sihala flyover will be completed, while work will start in February with a grant of Rs 30 crore.
مرکزی رہنما تحریک انصاف وترجمان وفاقی حکومت ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی کی کہوٹہ کلب آمد کھلی کچہری کا منظر پیش کرنے لگی۔ سہالہ فلائی اوور (45) کروڑ سے مکمل ہو گا جبکہ (30) کروڑ کی گرانٹ سے فروری میں کام کا آغاز ہو گا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،عمران ضمیر۔۔۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف وترجمان وفاقی حکومت ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی کی کہوٹہ کلب آمد کھلی کچہری کا منظر پیش کرنے لگی۔ سہالہ فلائی اوور (45) کروڑ سے مکمل ہو گا جبکہ (30) کروڑ کی گرانٹ سے فروری میں کام کا آغاز ہو گا۔ سوا چھ کروڑ کی گرانٹ سے مرمت ہونے والی سڑک کہوٹہ جیوڑہ روڈ میں ناقص میڑیل اور غیر معیار ی کام پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عوامی شکایات پر فوری نو ٹس لیکر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ،راجہ صغیر احمد ایم پی اے اور راجہ خورشید ستی تحصیل کہوٹہ کی مشترکہ کاوش سے تحصیل کہوٹہ کی یو نین کونسل بیور کے گاؤں میں کھلول تا سویڑی (13)کروڑ 50لاکھ کی لاگت سے سڑک کا کام جلد شروع ہو گا۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ کی (11) یونین کونسلز میں 50لاکھ فی یونین کونسل کے حساب سے ایم این اے گرانٹ کے تحت منصوبے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف وترجمان وفاقی حکومت ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کلب میں صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کے ہمراہ تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی،سیکرٹری گڈ گورننس کہوٹہ کرنل (ر) ظفر عباسی،سنیئر نائب صدر سردار ایم رضا، راجہ ارشد، راجہ سعید آف گڑھیٹ،راجہ الطاف،راجہ وحید، راجہ عبدالمنان مسعود، راجہ تظرف ستی اور دیگر ورکرز و کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام یونین کونسلز کے عہدیداران نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل پیش کیئے۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ کہوٹہ میں علیوٹ کے مقام پر سپورٹس اسٹیڈیم کا کام کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور کمشنر راولپنڈی کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیئے ماضی کے ادوار میں عملی طور پر کوئی کام نہ کیا گیا۔ کھیلوں کا میدان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
Kahuta; The arrival of Central Leader PTI and Spokesperson Federal Government Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi at Kahuta Club began to present an open court scene.
Sadaqat Ali Abbasi said that Sihala Flyover will be completed at a cost of Rs. 45 crore while work will start in February with a grant of Rs. 30 crore.
Deputy Commissioner Rawalpindi has taken immediate notice of public complaints and issued orders for inquiry into the poor quality of substandard medals and substandard work in Kahuta-Jiwara Road, a road being repaired with a grant of Rs 60 million.
Chairman RDA Tariq Murtaza, Raja Saghir With the joint efforts of Ahmed MPA and Raja Khurshid Sati of Kahuta Tehsil, work on the road from Khalul to Sweedi (135 million) in the village of Union Council Bior of Kahuta Tehsil will start soon.
While in (11) Union Councils of Kahuta Tehsil, projects will be given under MNA grant at the rate of 5 million per Union Council. These views were expressed by Central Leader PTI and Spokesperson Federal Government Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi while addressing a meeting of organizational officials along with PTI President Kahuta Raja Khurshid Satti at Kahuta Club.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial’s grand operation against encroachments in Kahuta city
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ دکانداروں اور ریڑھی والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خان، سب انجینیئر محمد جواد، احمد سعید قریشی،راجہ عامر اشتیاق، نذرکیانی اور دیگر عملہ و افسران کے ہمراہ مٹورچوک کہوٹہ، مون پلازہ،مین بازار میں آپریشن کے دوران تجاوز شدہ سامان ضبط کر کے دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیئے۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خان نے کہ کہا کسی سفارش اور دباؤ کو خوطر میں نہ لاؤں گا۔ تجاوز کنند گان باز آجائیں۔