Gujar Khan; Armed robbery committed at a Lawyers residence in Qazian
قاضیاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گن پوائنٹ پر وکیل کے گھر سے نقدی اور سونے کے طلائی زیورات چھین کر فرار
گوجرخان,بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)— قاضیاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گن پوائنٹ پر وکیل کے گھر سے نقدی اور سونے کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساڑے دس بجے پانچ ڈاکو مرزا شہزاد منیر ایڈووکیٹ کے گھرگھس آئے اور گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران ساٹھ ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، لائسنس یافتہ بندوق اور پسٹل لوٹ کر ایک اور قریبی گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ دوسرے گھر میںدو ڈاکووں نے مرزا شاہد کو گن پوائنٹ پر لے لیا۔ موقع ملتے ہی مرزا شاہد نے ڈاکووں سے ہاتھا پائی کی اور شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی قاضیاں اور ایس ایچ او گوجرخان موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو ڈاکووں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
Gujar Khan; AN Armed robbery was committed in Qazian, During the robbery the robbers snatched cash and gold jewellery from the lawyer’s house on Gun Point and fled. According to details, five dacoits entered the house of Mirza Shehzad Munir Advocate at 10.30 pm last night and searched the entire house by taking the family members hostage at Gun Point. Meanwhile, they looted Rs 60,000 in cash, gold jewellery. In second armed robbery , two robbers held Mirza Shahid on a gun point. As soon as he got the chance, Mirza Shahid made a noise for help on which the dacoits opened fire and fled. As soon as the information was received, in-charge police post and SHO Gujar Khan rushed to the spot and assured the family of immediate arrest of the armed gang.