DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Kotli Sattian police operation, Two accused of murder Shahzeb Noor and Obaid Zaheer arrested, murder weapon recovered

کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی، اندھا قتل ٹریس، 02 ملزمان شاہ زیب نور اور عبید ظہیر گرفتار، آلہ قتل برآمد

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی، اندھا قتل ٹریس، 02 ملزمان شاہ زیب نور اور عبید ظہیر گرفتار، آلہ قتل برآمدمقتول شہاب عباسی کو بہانے سے جنگل میں لے جاکر منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کا انکشاف ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو قتل کرنے کی وجہ چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی ہے، پولیس قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، پولیس ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کی سربراہی میں ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کوٹریس کر کیگرفتار کر لیا،پولیس ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،ایس ایچ او کوٹلی قتل کے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدراور کوٹلی ستیاں پولیس کو شاباش

Rawat; Kotli Sattian police operation, indiscriminate murder trace, 02 accused Shahzeb Noor and Obaid Zaheer arrested, murder weapon recovered. Shehab Abbasi was taken to the forest under the pretext of murder . According to police, the reason for killing the victim is a bitter rhetoric that took place a few days ago. A case of police murder was registered against unknown accused in the complaint of the victim’s father. A special team led by Police SDPO Kotli Sattian and SHO Kotli Sattian and investigating officers have been formed to trace and arrest the accused involved in the case of indiscriminate killing. The accused were traced and arrested. The murder device was also recovered on the disclosure of the accused by the police.

تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05موٹر سائیکل برآمد

Wah Cantt Police Station arrests 02 accused of Tafila gang involved in motorcycle theft, 05 stolen motorcycles recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان میں نعمان بٹ عرف طفیل اور نعمت اللہ عرف گلی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 5 0موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز و دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج

Rawat police operation, raid on Shisha Center in private housing society, 04 accused including Shisha Center owner arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز و دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شیشہ سینٹر کا مالک واجد منیر جبکہ دیگر ملزمان میں حمزہ عباس،انوار احمد اور دانیال رفاقت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے3 حقے، 6شیشہ فلیوراور متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد،مقدمات درج

Gujar Khan police action against drug dealers, 02 accused arrested, heroin and hashish recovered, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02منشیات فروش طاہر خان اور عظیم کو گرفتا رکر لیا، ملزم طاہر خان کے قبضہ سے01کلو135گرام ہیروئن جبکہ ملزم عظیم کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار

Police in Saddar police station arrested 03 persons, including the accused who sheltered the notorious criminal and 02 notorious criminals of category (B).

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان بابر کھوکھر اور احتشام گلزار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ دوسری کاروائی کے دوران صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم محسن خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈکے دوران ملزم صفدر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button