Kahuta; Chairman RDA and former Tehsil Nazim Kahuta Raja Tariq Mehmood Murtaza visits Kahuta.
چیئرمین آر ڈی اے وسابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضی کا دورہ کہوٹہ۔نئی منظور کی جانے والی سڑک کھلول تا سویڑی کا دورہ کیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے وسابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضی کا دورہ کہوٹہ۔نئی منظور کی جانے والی سڑک کھلول تا سویڑی کا دورہ کیا اس موقع پرایکسین ہائی وے سلیمان راجہ اورایس ڈی او ہائی وے، سردار ایم رضا،سابق کونسلر راجہ ظہیر احمد،راجہ تسلیم،راجہ شاہد ودیگر اہلیانِ علاقہ بھی موجود تھے کھلول تا سویڑی سڑک کے منصوبے پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی چیئرمین آر ڈی اے وسابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ تک ٹینڈر جاری ہو جائے گا اور منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گاکھلول تا سویڑی سڑک بننے سے یہاں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے موقع پر موجود اہلیانِ علاقہ نے کہا کہ ہم ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے وسابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی کاوشوں سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
Kahuta; Chairman RDA and former Tehsil Nazim Kahuta Raja Tariq Mehmood Murtaza visited Kahuta. Raja Taslim, Raja Shahid and other residents of the area were also present. The project of Khallol to Sweedi road will cost Rs. 13.5 million. Work on the project will start soon. The construction of Gakhlol to Swedi road will solve the long standing problem of the people here. The PTI government is trying its best to provide relief to the people. MNA Sadaqat Ali Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmed and Chairman RDA and former Tehsil Nazim Kahuta Raja Tariq Mahmood Murtaza are thanked for their efforts in making this project a reality.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ درجن سے زاہد موٹر سائیکل چوری
More than a dozen motorcycle thefts in Kahuta city and its environs
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ درجن سے زاہد موٹر سائیکل چوری جبکہ منشیات فروشی کے اڈے قائم چند بوتلیں پکڑ کا اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج کرپشن عروج پر ہر کمرے میں الگ تھانہ بنا ہوا ہے غریب لوگ کئی کئی ماہ تک تھانے کے چکر لگا کر انصاف کی بھیک مانگتے مانگتے تھک جاتے ہیں جبکہ لڑائی جھگڑے کے کیسوں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے اور دیگر سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے کلر سیداں یا ہولی فیملی ریفر کر دیا جاتا ہے کئی کئی ماہ ایم ایل آر نہیں ملتی چیک پوسٹیں ختم کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ جہاں دل چاہے ناکہ لگا کر کشمیر آنے جانے والی گاڑیوں سے مال بٹورتے رہتے ہیں جبکہ منشیات فروشوں نے سکولوں کالجوں کے بچوں کو نشے پر لگا دیا محلہ ادوالہ، آڑہ قبرستان و دیگر کئی جگہوں پر منشیات فروشوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں شہر تو شہر یہ لعنت دیہاتوں تک جا پہنچی ہے اور بُری طرح متاثر کر رہی ہے شہریوں معززین علاقہ اور جماعت اسلامی کے راہنماؤں راجہ تنویر احمد، ابرار حسین عباسی نے آئی جی پنجاب، کمشنر راولپنڈی سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ تھانہ کہوٹہ میں کرپٹ لوگوں کو تبدیل کر کے کوئی فرض شناس افسر تعینات کیے جائیں اور منشیات فروشوں چوروں داکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے۔
سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اورمسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں ایک بہت بڑا جلوس لاہور کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ
A large procession led by former MNA Raja Javed Ikhlas and PML-N Punjab Vice President Raja Muhammad Ali left for Lahore to attend the rally.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اورمسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں ایک بہت بڑا جلوس لاہور کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ۔جلوس میں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلان راجہ ندیم احمد،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر ناز بھٹی،سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ رومان سعید،آفتاب کیانی آف نارہ،جاوید شیخ آف نارہ،قاری عبدالرحیم،حامد لطیف ستی،عاصی جنجوعہ، راجہ ابرار آف تھوہا،راجہ وقارمحبوب، شفیق عباسی، سابق چیئر مین پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، شیخ احسن سرائیکی،حاجی محمد سلیم، راجہ تنویر بنارس، زوہیب وحید ستی،راجہ مطلوب جنجور کے علاوہ کثیر تعداد میں ورکرز اور کارکنان شامل تھے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں ہمارے کارکنان ورکرز کو گرفتار کیا گیا خراساں کیا گیا مگر تمام تر حربوں کے باوجود عوام کا سمندر لاہور مین جمع ہوگا حکومت چند دنوں کی مہمان ہے حکومتی وزراء پر خوف طاری ہو گیا، پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی انہوں نے کہا کہ ملک غیورعوام جان چکی ہے کہ ووٹ چوری کرکے آنیوالاٹولہ ہمیں ریلیف نہیں دے سکتا، ووٹ کوعزت دوآئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کی تحریک ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر عوام کے تمام مسائل حل کر ے گی۔