DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Sufi Muhammad Rashid Ahmed, founder president of Chakswari Press Club, a veteran journalist of Azad Kashmir passed away in Faiz pur Shareef

آزادکشمیر کے بزرگ صحافی چکسواری پریس کلب کے بانی صدر صوفی محمدرشیداحمدکو اشک بارآنکھوں کے سامنے آہوں اورسسکیوں میں فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر کے بزرگ صحافی چکسواری پریس کلب کے بانی صدر صوفی محمدرشیداحمدکو اشک بارآنکھوں کے سامنے آہوں اورسسکیوں میں فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجورضائے الہی سے طویل علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نمازجنازہ حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات علماکرام صحافیوں وکلاء اساتذہ طلبہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ان کی عمر 87برس تھی 17سال قبل گوجر خا ن کے قریب ایک کار کے حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے ایک لمباعرصہ سے بیمار رہے چار مرتبہ ان ٹانگ کا آپریشن ہوا قوت مدافعت اتنی تھی کہ خود چلنے پھرنے اور اپنا کام اپنے ہاتھو ں سے کرنے کو ترجیح دیتے تھے چکسواری میں ان کے بہت سارے شاگرد ہیں جن کو شعبہ صحافت میں لائے صوفی محمد رشیداحمد ایک باہمت با کر داراور باصلاحیت صحافی تھے چکسوار ی پریس کلب کی انہوں نے سال 1994 میں بنیادرکھی سات بانی ارکان کے قافلہ کے ساتھ صحافتی سفرشروع کیاچکسواری پر یس کلب آزادکشمیر میں ایک ممتاز مقام کا حامل پریس کلب ہے آج اس پریس کلب کے ار کان کی تعداد 28سے زائدہے مرحوم کے فرزند چودھری معظم علی اورچودھر ی اسرار علی اپنے والدگرامی کاصحافتی مشن جاری رکھے ہیں معظم علی پریس کلب کے نائب صدر ہیں اسرار علی پریس کلب چکسواری کے سابق نائب صدر ہیں جوبرطانیہ میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اپنے والدگرامی کی تیمارداری کے لئے برطا نیہ سے اپنے گھر فیض پورشریف میں لائے صوفی محمدرشیداحمدکی وفات سے چکسواری کی صحافت میں جوخلاء پیداہوا ہے وہ مدتوں پرنہیں ہوگا چکسواری پریس کلب ایک کہنہ مشق بزرگ صحافی سے محروم ہوگیاہے صوفی رشیداحمدکاشمار آزاد کشمیر کے نامی گرامی اور لائق اورباصلاحیت صحافیوں میں ہوتاتھا ان کی وفات پرپریس کلب چکسواری کے تمام عہدیداران وارکان انتہائی غمگین ہیں اورسوگوار خاندان کی غم میں برابرکے شریک ہیں صوفی محمدرشیداحمد کی وفات سے چکسواری اورفیض پورشریف کی فضا سوگوار ہے آج آزادکشمیر بالخصوص چکسواری اور فیض پورشریف صحافت کی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت سے محروم ہوگیاہے پریس کلب چکسواری کے عہدیداران واراکین صوفی محمدرشیداحمدکی وفات پرلواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں اورصوفی محمدرشیداحمدکوچکسوار ی پریس کلب کے لئے بطور بانی صدر اورایک ممتاز صحافی شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہاکہ چودھری مطلوب انقلابی سابق وزیر تعلیم کالجز اور سابق سپیکر اسمبلی آ زاد کشمیر سردار غلام صادق پیپلز پارٹی کے نہایت ہی قیمتی سرمایہ تھے انہوں نے پارٹی کی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چودھری مطلوب انقلابی اور سردار غلام صادق کی اچانک وفات پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور اہل خا نہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کوارڈی نیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں اگلا الیکشن بھی جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی گلگت بلتستان کی طرح آ زاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں تعمیروترقی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عملی اقدامات اٹھاکر لوگوں سہولیات پہنچا ئی ہیں جس سے پورے آ زاد کشمیر کے لوگ مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں جو کارکردگی دکھا ئی ہے گزشتہ ساٹھ سالوں میں جتنی بھی حکومتیں آ ئی ہیں کوئی نہیں دکھا سکی انہوں نے کہاکہ دوہزار اکیس کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت بنا ئے گی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آ ل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما چودھری شعبان دروغہ نے کہاکہ آ مدہ الیکشن میں حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے بڑی تبدیلی متوقع ہے سائیں ذوالفقار علی مورثی سیاستدانوں سے سبقت لے جائیں گے عوام علاقہ کی ایک بڑ ی تعداد سائیں ذوالفقار علی کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے لوگوں کو اپنے ووٹ کی خاطر جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے تاکہ مورثی سیاستدان ہر الیکشن میں مسائل کے نام پر جیت سیکیں انہوں نے کہاکہ آ زادکشمیر میں موجودہ حکومت نے تعمیرو ترقی کے جھوٹے دعوے کئے انہوں نے آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا چک ہریام پل کو پندراں سال کا عرصہ ہو چکا ہے جو تاحال مکمل نہ ہو سکا اس کی بنیادی وجہ حلقہ نمبر دو چکسواری کی قیادت کی عدم دلچسپی ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آ سمان پر پہنچ گئیں دوکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی لمبی تان کر سوگئی تفصیلات کے مطابق چکسواری اور گردونواح کے تمام علاقوں میں دوکانداروں نے خودساختہ مہنگائی کر دی ہے ہر دوکاندار نے اپنے اپنے ریٹ لگا رکھے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں عوام علاقہ نے ضلع میرپور کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایک تو پہلے ہی ملک کے اندر مہنگا ئی نے غریب آ دمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین رکھا ہے کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بند ہیں اپر سے دوکانداروں نے مصنوعی مہنگا ئی پیدا کر رکھی ہے عوام علاقہ نے کہا کہ پرائس کنڑول کمیٹی اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے ان ذخیرہ اندوزوں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے اور عوام کو ان منافع خوروں سے ریلیف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئرنائب صدر چودھری ظفرانور نے چکسواری پریس کلب کے نائب صدر چودھری معظم علی سابق نائب صدر اسرار علی چودھری کے والدمحترم آزادکشمیر کے بزرگ صحافی صوفی محمدرشیداحمدبانی صدر چکسواری پریس کلب کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ان کی شاندار صحافتی خدمات پرانہیں خرا ج عقیدت پیش کیاہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے چکسواری پریس کلب کے نائب صدر چودھری معظم علی سابق نائب صدر اسرار علی چودھری کے والدمحترم آزادکشمیر کے بزرگ صحافی صوفی محمدرشیداحمدبانی صدر چکسواری پریس کلب کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ان کی شاندار صحافتی خدمات پرانہیں خرا ج عقیدت پیش کیاہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماؤں حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبا ل سعیدچودھری منیر اخترحاجی میاں محمدمسعود خواجہ محمداحتشام نے چکسواری پریس کلب کے نائب صدر چودھری معظم علی سابق نائب صدر اسرار علی چودھری کے والدمحترم آزادکشمیر کے بزرگ صحافی صوفی محمدرشیداحمدبانی صدر چکسواری پریس کلب کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ان کی شاندار صحافتی خدمات پرانہیں خرا ج عقیدت پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button