Kahuta; Police arrest Sarfarz on raping a teenage girl on gun point in village Ari Syedan
اسلحہ کی نوک پر شفٹ والی گاڑی میں اوباش نوجوانوں کی (17)سالہ لڑکی سے زیادتی پر تھانہ کہوٹہ پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر —
اسلحہ کی نوک پر شفٹ والی گاڑی میں اوباش نوجوانوں کی (17)سالہ لڑکی سے زیادتی پر تھانہ کہوٹہ پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا۔ کہوٹہ شہر کے محلہ گرڈاسٹیشن کی رہائشی (ع م) نے پولیس کو بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ادویات کی فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے۔ (7) دسمبر کو شفٹ والی گاڑی کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو نے فیکٹری میں مجھے باقی لڑکیوں کے ساتھ اتارنے کی بجائے پسٹل کی نوک پر اغوا کر لیا۔ اور آڑی سیداں کے قریب ویرانے میں جاکروہاں موجود پہلے سے ایک نوجوان کے ساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے آٹھ گھنٹے تک باری باری مجھ سے زیادتی کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو کو گرفتا ر کر لیا۔
Kahuta police arrested accused Sarfraz on the charge of raping a 17-year-old girl in a shift vehicle at gunpoint. A resident of Mohalla Grid Station (KMU) in Kahuta city told police that Model Town works in a pharmaceutical factory. On December 7, Sarfraz alias Sazo, the driver of the shift vehicle, kidnapped me at the point of a pistol instead of unloading me with the other girls in the factory. And went to the desert near Ari Syedan and raped . The girl said that the accused repeatedly raped her for eight hours. Kahuta police station registered a case and arrested driver Sarfraz alias Sazo.
وزیر اعظم کی ایڈوائزر ثانیہ نشتر کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر کہوٹہ کادورہ۔
Prime Minister’s Adviser Sania Nishtar accompanied by Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial visited Ehsas Kafalat Center Kahuta.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر …
وزیر اعظم کی ایڈوائزر ثانیہ نشتر کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر کہوٹہ کادورہ۔ خواتین کے مسائل اور انگھوٹے کے حوالے سے ہونے والے ایشوز پر اے ٹی ایم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان احساس کفالت پروگرام کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیئے خصوصی سسٹم بھی لا رہے ہیں۔ آن لائن درخواست سسٹم سے غریب و نادار خواتین اور مستحق افراد کی امداد کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے ایڈوائزٹو پرائم منسٹر ثانیہ کو بتایا کہ احساس کفالت سنٹر سے 417خواتین کو ادائیگی کی ہے۔ (50)کے قریب خواتین کے انگھوٹے میچ نہیں ہو رہے۔ جبکہ نئے اے ٹی ایم سسٹم سے (55) کے قریب خواتین کو ادائیگی کی گئی ہے۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے اس موقع پر ثانیہ نشتر کو بتایا کہ تحصیل کہوٹہ کے نادار اور مستحق خواتین،غریب افراد آفس چکر لگا تے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم کی مشیر نے کہاکہ بہت جلد نیا آن لائن درخواست کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے تحت مستحق لوگوں سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے انہیں بریف کیا۔ جبکہ مختلف افسران بھی موقع پر موجود تھے۔