DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Murree police arrest Saad Ali, wanted in Category A triple murder case

مری پولیس کی اہم کاروائی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کا اشتہاری مجرم سعد علی گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مری پولیس کی اہم کاروائی، سال 2018 کے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کا اشتہاری مجرم سعد علی گرفتار،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دو نوجوان لڑکوں اسامہ اور یاسر زمان کو قتل کر دیا تھا، فائرنگ سے ایک راہگیر بچی مالکہ حسن بھی جاں بحق ہو گئی تھی، پولیس مجرم کے ساتھی قبل ازیں رفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، ایس ایچ او مری ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل و دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ مقتول کے چچا عاصم عباسی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس سی پی او محمد احسن یونس نے گزشتہ دنوں کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،
ایس پی صدر کی زیر نگرانی اے ایس پی مری سرکل، ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرکے اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کیا، پولیس سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر ,ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش
قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،

Rawat; Murree police arrest Saad Ali, wanted in Category A case of triple murder in 2018 Passer-by girl Malika Hassan was also killed. Police have already challaned the accomplices of the accused. SHO Murree has filed a case against the accused under the murder, attempted murder and other important provisions. Police CPO Muhammad Ahsan Younis had recently ordered the arrest of notorious criminals in serious cases in open court.
Under the supervision of SP Saddar, ASP Murree Circle, SHO Murree and his team arrested Saad Ali, a notorious criminal. On the arrest of a notorious criminal by police CPO Muhammad Ahsan Younis, SP Saddar, Congratulations to SHO and the team
The arrest of the accused involved in serious cases like murder is essential to provide justice to the family.

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی، 05 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

In an important operation of Saddar police station, the accused who tried to rape a 05-year-old child was arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی، 05 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس میرا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا جس کو میرا پڑوسی لال خان اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی، مدعی مقدمہ ایس ڈی پی او صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر بیرونی نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم لال خان کو گرفتار کرلیا، پولیس ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس ایچ اوایس پی صدرکی ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد

رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 02لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا،سال2020میں شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین سہولت سے آراستہ 06نئے پولیس خدمت مراکز قائم کیے گئے

This year more than 02 lakh citizens have benefited from the Police Service Centers. In the year 2020, 06 new Police Service Centers have been set up for the convenience of the citizens.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 02لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا،سال2020میں شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین سہولت سے آراستہ 06نئے پولیس خدمت مراکز قائم کیے گئے،سہولیات حاصل کرنے والوں میں 01لاکھ85ہزار سے زائد افراد نے ٹریفک سہولیات جبکہ 22ہزار سے زائد افراد نے دیگر سہولیات سے استفادہ کیا،پولیس خدمت مراکز کا مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے پولیس سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی ہے،خدمت مراکز کے قیام سے شہریوں کو تھانے یا دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا ملا،پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کو بہترین ماحول میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،راولپنڈی میں 07خدمت مراکز اور 01موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،پولیس خدمت مرکزلیاقت باغ،کے علاوہ سال2020میں 06نئے خدمت مراکز قائم کیے گئے تاکہ شہریوں کو کم سے کم فاصلہ طے کر کے سہولیات میسر آسکیں،نئے قائم کیے گئے خدمت مراکز میں مری،ٹیکسلا، گوجر خان، خدمت مرکز برائے خواتین،تحفظ ٹرانسجینڈرسینٹر،ٹریفک ہیڈ کوارٹرزمیں قائم خدمت مراکز شامل ہیں، جبکہ موبائل خدمت مرکز مختلف علاقوں میں شہریوں کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہیں،راولپنڈی میں خواتین اور ٹرانسجینڈرز کے لیے خدمت مراکز کا قیام بھی اہم اقدام ہے،جس سے دونوں طبقات کے مسائل حل ہونے میں مدد ملی ہے، رواں سال کے دوران راولپنڈی کے خدمت مراکز سے 02لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا، جن میں 09ہزار سے زائد سے کریکٹر سرٹیفکیٹ، 05ہزار سے زائد نے گاڑیوں کی ویریفکیشن،300 کے قریب افراد نے کرایہ داری کا انداج،06ہزار کے قریب افراد نے ملازمین کی ویریفکیشن،01ہزار کے قریب افراد گمشدگی رپورٹ،90ہزار سے زائد افراد نے لرننگ لائسنس،60ہزار کے قریب افراد نے تجدید لرننگ لائسنس،29ہزار کے قریب افراد نے تجدید ڈرائیونگ لائسنس،2400کے قریب افراد نے دیگر اضلاع کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،600کے قریب افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس،03ہزار کے قریب افراد نے دیگر اضلاع کے ڈرائیونگ لائسنس راولپنڈی سے تصدیق کروائے،07سو کے قریب افراد نے ڈوپلیکیٹ لائسنس کے حصول جبکہ ایف آئی آر کی نقل جرائم کی رپورٹ اور ملازمین کی رجسٹریشن جیسی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ شہریوں کو پولیس کے متعلق تمام سہولیا ت بہترین ماحول میں فراہم کی جا رہی ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ شہریوں کو پولیس کے متعلق سہولیات کی آسان فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

صدر ڈویژن پولیس کی اہم کاروائی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت کیٹیگری(اے) کے02 اشتہاری مجرمان گرفتار

In a major operation of Saddar Division Police, 02 notorious criminals of wanted category were arrested in the case of triple murder.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر ڈویژن پولیس کی اہم کاروائی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت کیٹیگری(اے) کے02 اشتہاری مجرمان گرفتار،اشتہاری مجرم سعد علی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دو نوجوان لڑکوں اسامہ اور یاسر زمان کو قتل کر دیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی بھی جانبحق ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کر کے دو نوجوان لڑکوں اسامہ اور یاسر زمان کو قتل کر دیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی مالکہ حسن بھی جانبحق ہوئی تھی،اشتہاری مجرم سال2018سے قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مری پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ او نے بتایاکہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، جبکہ ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم ضمیر حسین کو گرفتار لیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے سابقہ رنجش کی بناء پر سلطان محمود نامی شخص کو قتل کر دیا تھا، قتل کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے احسان محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم قتل کے مقدمہ میں سال 2017 سے چونترہ پولیس کومطلوب تھا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی صدرمتعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے، سنگین مقدما ت میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

سی پی اوراولپنڈی کاٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے مقدمہ کی موثرپیروی کرنے پر ٹریفک وارڈنزکو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام

Certificate of Appreciation and Cash Reward to Traffic Wardens for Effective Proceedings of CP and Rawalpindi Traffic Warden Shahid Sarwar Shaheed

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کاٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے مقدمہ کی موثرپیروی کرنے پر ٹریفک وارڈنزکو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس نے ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے مقدمہ کی موثر پیروی کرنے پر ٹریفک وارڈن ثاقب اورقاسم کو سی پی اوآفس میں حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام سے نوازا،اس موقعہ پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر بھی موجود تھے،ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کی شہادت کا مقدمہ ٹریفک وارڈن ثاقب کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،جبکہ ٹریفک وارڈن قاسم بطور گواہ معزز عدالت میں پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کرتا رہا،ٹر یفک وارڈن شاہد سرور رمضان المبارک کے مبارک ایام کے دوران مورخہ12جون2018 کوکمیٹی چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی غلط سمت سے آئی جس کو شاہد سرور شہید نے روکا جس پرگاڑی میں سوار افراد مشتعل ہو گئے اور اسی دوران گاڑی میں سوار راجہ رائید نے گاڑی سے اسلحہ آتشیں نکال کر ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں آپ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرماگئے،جس پر معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو شہید کر نے والے ملزم راجہ رائید کو 03بار سزائے موت جبکہ ملزم کے ساتھی عمران اقبال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ٹریفک وارڈن ثاقب اورقاسم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنے فرائض منصبی کو بخوبی سرانجام دیااورلمحہ با لمحہ مقدمہ کی تفتیش کے ساتھ جڑے رہے، شہید قوم کا سرمایہ ہیں،ان کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گااورملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے اورقرار واقعی سزا دلوانے تک مقدمہ کی پیروی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button