DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The land in Kallar is very useful for olives, Dr. Azhar Iqbal, the country’s leading research scholar.

کلرسیداں کی زمین زیتون کے لیئے انتہائی مفید ہے کاشتکار ندی نالوں اور بنجر زمینوں پر بھی زیتون کی کاشت کرکے آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں,ملک کے معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر اظہر اقبال

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ملک کے معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر اظہر اقبال نے کہا ہے کہ کلرسیداں کی زمین زیتون کے لیئے انتہائی مفید ہے کاشتکار ندی نالوں اور بنجر زمینوں پر بھی زیتون کی کاشت کرکے آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمکمہ زراعت کلرسیداں کے زیراہتمام یوم کاشتکاراں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت محکمہ زراعت توسیع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت محمود اعوان نے کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر، پی ٹی آئی رہنماؤں قمرایاز،شہزاد بٹ،نمبردار انصر،سجاد شاہ اور دیگر نے شرکت کی ڈاکٹراظہراقبال نے کہا کہ کاشتکار آمادہ ہوں تو بارانی انہیں مفت پودے اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا زیتون سے ستر بیماریوں کا علاج ممکن ہے شہری زیتون گھروں میں کاشت کریں یہ ایک ہزار برس تک پھل دیتا ہے اس کے پتے قہوہ میں استعمال کر کے بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے زیتون کے صرف پانچ پتے ایک کپ قہوہ کے لیئے ابال لیں آپ صحت مند اور توانا رہیں گے انہوں نے کہا کہ اجکل دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے لیئے پامس آئل تجویز کیا جارہا ہے جو مفید نہیں پامس آئل زیتون کی ایسی آخری کشید ہے جسے پیا نہیں جاتا تاہم یہ مالش کے لیئے تریاق ہے ہمارے ہاں زیتون کی چھیاسی اقسام ہیں کاشتکار زیتون کی خریداری میں ملکی زیتوں کو ترجیح دیں ہمارا زیتون اسپین اٹلی سے بھی بہتر اور معیاری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسمبلی میں قانون سازی کرکے کاشتکاروں کو پابند کرے کہ وہ کم ازکم اپنے استعمال کے لیئے زیتون کے دس پودے ضرور کاشت کریں اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی کیونکہ ہم اس وقت پٹرول کے بعد سب سے زیادہ خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں واٹرشیڈ منیجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا کہ کاشتکار زیتون کاشت کریں تو واٹرشیڈ منیجمنٹ انہیں آبپاشی کے لیئے جدید نظام کی تنصیب پر ساٹھ فیصد سبسڈی مہیا کرے گی محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت محمود نے کہا کہ حالیہ بارش سے زمین میں تر وتر پیدا ہوچکا ہے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کرکے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

Kallar Syedan; Leading research scholar of the country Dr. Azhar Iqbal has said that the land of Kalrasidan is very useful for olives. Farmers can also increase their income by cultivating olives on rivers and barren lands. He expressed these views under the Department of Agriculture Addressing a gathering on Farmers’ Day, which was presided over by Basharat Mehmood Awan, Assistant Director, Department of Agriculture Extension, Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar, PTI leaders Qamar Ayaz, Shehzad Butt, Numbard Ansar Sajjad Shah and others participated.

راجہ محمد صدیق نے گاؤں دریالہ سیگن میں بھٹی برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب

Raja Muhammad Siddique addresses a luncheon given in his honor by the Bhatti community in the village of Daryala Saigan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)آزادکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط پر عالمی ضمیر بیدار نہ ہوسکا تو اس کی بنیادی وجہ کشمیریوں کا مسلمان ہونا ہے کشمیری تاریخ ساز قربانیاں کے باوجود عالمی ضمیر کو بیدار نہ کر سکے تو اس کی بنیادی وجہ عالمی قوتوں کا مسلمانوں سے روائیتی تعصب بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں دریالہ سیگن میں بھٹی برادری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اعظم بھٹی،جلیل الرحمان بھٹی،عرفان بھٹی اور عابد بھٹی بھی موجود تھے۔راجہ محمد صدیق نے کہا کہ کشمیریوں کا دھوکہ دینے والے دنیا اور آخرت دونوں میں رسوا ہو کر رہیں گے اگر مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے تو بدر و احد کے غزوات پیش نہ آتے آج اگر مسلمان دنیا بھر میں مشکلات کا شکار ہیں تو اس کی اصل وجہ اس کے حکمران ہیں جو جہاد سے لاتعلق اور خوفزدہ ہیں ہم نے اپنے اسلاف کی روایات کو ترک کیا جس کے بعد مسلمان خود مشکلات کا شکار ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں سفارتی محاذ پر لڑنا شاہ محمود قریشی کی ذمہ داری ہے مقبوضہ کشمیر نے اپنے حصے سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگر وہ عالمی ضمیر کی بے حسی کو بیدار نہ کرسکے۔

موسم سرما کی پہلی بارش سے کلر سیداں تا دھانگلی روڈ کا میک اپ اتر گیا

With the first rain of winter, the make-up of Kallar Syedan to Dhuangali Road came down

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)موسم سرما کی پہلی بارش سے کلر سیداں تا دھانگلی روڈ کا میک اپ اتر گیا۔خصوصی مرمت کا بھانڈا پھوٹ گیا امیر تحریک لبیک پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کروڑوں کی لاگت سے پنجاب ہائی وے نے بیور تا کہوٹہ اور کلر تادھانگلی سڑکوں کی خصوصی مرمت کی مگر حالیہ بارش نے ان کا میک اپ اتار دیا اور کروڑوں روپے سے تعمیر کی جانے والی یہ شاہرات سرما کی پہلی بارش ہی برداشت نہ کر سکیں اور جابجا گڑھے نمودار ہو گئے قوم کا پیسہ ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔آٹھ کروڑ روپیہ قوم کی امانت تھا۔ٹھیکدار ناقص کام راستے میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔روڈ کا کام شروع ہوتے ہی عوام نے شور مچایا ناقص کام ہورہا ہے۔لیکن صاحبان اقتدار نے کسی کی نہ سنی۔ عوامی خدمت کے دعوے داروں کی کارکردگی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا۔روڈ کے میک اپ سے کہیں بہتر تھا کہ چند ہی کلومیڑ سڑک معیاری تعمیر کر دی جاتی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کرپشن کی رٹ لگانے والے خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں کرپٹ لوگ دوسروں کا احتساب کر ہی نہیں سکتے۔

سید کرامت حسین شاہ انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں جسول سیداں میں ادا کی گئی

Syed Karamat Hussain Shah passed away. Funeral prayers were held in Jasol Syedan village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے اے ایس آئی سید علمدار حسین شاہ کے والد محترم سید کرامت حسین شاہ انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں جسول سیداں میں ادا کی گئی جس میں پولیس حکام سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button