DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Local Magistrate Kallar Syedan orders exhumation of 22-year-old unmarried girl who allegedly shot herself

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مبینہ طور پرگولی مار کر خود کشی کرنے والی 22 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مبینہ طور پرگولی مار کر خود کشی کرنے والی 22 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں دو ہفتے قبل والدہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے سے دل برداشتہ ہو کر لڑکی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا اور والدین نے پولیس کو اطلاع دہئے بغیر اس کی تدفین کر دی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمودبھٹی متوفیہ کے گھر پہنچ گئے اوراس کے والدین کے بیان وغیرہ قلم بند کرنے کے بعد متوفیہ کی قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی جسے منظور کر لیا گیا۔ متوفیہ کی 19 دسمبر کو قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا جس کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے۔ادھر معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کے والدین نے علاقہ مجسٹریٹ کے 19 دسمبر کو قبر کشائی کے حکم کیخلاف سیشن جج سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

Kallar Syedan; Magistrate Kallar Syedan ​​has ordered the exhumation of a 22-year-old unmarried girl who allegedly committed suicide by shooting herself. The girl was heartbroken after her mother snatched her mobile phone two weeks ago in the vicinity of Kallar Syedan. She shot herself to death and her parents buried her without informing the police. Sub-inspector of Kallar Syedan ​​police station Hassan Mehmood Bhatti went to the house of the deceased and wrote the statement of his parents. After closing, he applied for exhumation of the deceased, which was accepted. The post-mortem of the deceased will be done after the exhumation on December 19, after which the real motives will come to light.

موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر ”پاگل” کا لفظ تحریر کرنا مہنگا پڑ گیا

Writing the word “crazy” on a motorcycle number plate led to the motorcyclist wrath of law

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر ”پاگل” کا لفظ تحریر کرنا مہنگا پڑ گیا۔پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل جسے مسکین نامی شخص انتہائی غفلت اور لاپروائی سے چلا رہا تھا کوروک کر چیک کیا تو موٹر سائیکل کے پیچھے لگی نمبر پلیٹ پر بحروف انگریزی ”پاگل”تحریر تھا۔مذکورہ نمبر پلیٹ ”پاگل” کے بارے میں بذریعہ پنجاب وہیکل ویری فکیشن ایپ چیک کرنے پر عدم ریکارڈ پائی گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل کے پیچھے لگی نمبر پلیٹ پر ”پاگل” کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکاجس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر چھ بھٹہ خشت مالکان کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against six kiln owners for violating the High Court decision

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ تحفظ ماحول کے اسکواڈ کے سربراہ عطا محمد نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ماحولیاتی آلودگی اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر چھ بھٹہ خشت مالکان ٹھیکیدار محمد مطلوب، محمد اعظم، محمد اسلم،محمد آصف،ملک محمد عارف،چوہدری ساجدکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بھٹہ خشت بندش کے باوجود بھٹہ سے دھواں نکل رہا تھا جس کی وجہ سے جلدی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نصیر اختر بھٹی کے ماموں اکرم بھٹی انتقال کر گئے،

PPP Kallar Syedan City President Naseer Akhtar Bhatti’s uncle Akram Bhatti has passed away.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نصیر اختر بھٹی کے ماموں اکرم بھٹی انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، حافظ سہیل اشرف ملک، محمد اعجاز بٹ، راجہ ازرم حمید سیالوی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی نصیر اختر بھٹی کے بہنوئی بھی انتقال کر گئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button