DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police in Kahuta crackdown on criminal elements

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کہوٹہ پولیس کی کارروائیاں جاری مخبر کی اطلاع پر کہوٹہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کہوٹہ پولیس کی کارروائیاں جاری مخبر کی اطلاع پر کہوٹہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی کہوٹہ DSP افضل شاہ کی سربراہی میں SHO تھانہ کہوٹہ یاسر محمود نے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے جیوڑہ سٹاپ کانگڑھ روڈ پر عاصم محمود نامی نوجوان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ملزم کے قبضے سے 30 بوتل کچی شراب 30 عدد دیسی شراب کی بوتلیں اور 10 عدد شراب (واٹکا) برآمد ایس ایچ او کہوٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کروں گا اور ان کیخلاف?سخت کاروائی ہو گئی پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر تفشیش شروع کر دی۔

Kahuta; Kahuta police carried out operations against criminal elements, Kahuta police action against drug dealer on the information of an informant Kahuta DSP Afzal Shah led SHO Kahuta police station Yasir Mehmood formed a police team called Asim Mehmood on Jiora stop Kangarh Road. Police arrested the youth and recovered a large quantity of liquor. 30 bottles of raw liquor, 30 bottles of domestic liquor and 10 bottles of liquor (vodka) were recovered from the possession of the accused. Kahuta police station registered a case and started investigation.

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان نے کہوٹہ کا دورہ

Col (retd) Wasim Janjua, President Taekwondo Federation of Pakistan visited Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا ہمراہ نوجوان صحافی وکالم نگار راجہ عمران ضمیردورہ کہوٹہ بیماروں کی عیادت اور وفات پا جانے والوں کے ہاں تعزیت کی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان نے کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے راجہ توقیر شبیر کے بھائی راجہ توصیف شبیر کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اس موقع پرنوجوان صحافی وکالم نگار راجہ عمران ضمیرصدر پریس کلب کہوٹہ، چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، سنئیر صحافی اصغر حسین کیانی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ، حافظ عبداللہ عباسی، شمریز ستی و دیگر بھی موجود تھے بعدازاں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سٹیڈئم کا کام تیزی سے جاری ہے جس جس نے سٹیڈئم کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا انکا انتہائی مشکور ہوں یہ اجتماعی کام ہے ہمارے نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کی کاوش ہے جسکو سب نے ملکر عملی جامعہ پہنانا ہے میری خواہش ہے کہ ہم سب شہری اور نمائندگان ملکر اس سٹیڈئم کو فل فور تعمیر کروا کر خواتین کے لیے خوبصورت پارک اور جاگنگ ٹریک بنائیں تا کہ ہماری خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوں اگر ہماری خواتین مضبوط ہونگی تو ہماری آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہونگی اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button