Rawalpindi crime report; Wah Cantt police operation: Accused of killing wife’s uncle arrested
تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لیجانے پر روکنے کے دوران بیوی کے چچا کو قتل کرنے والا ملزم کا ساتھی گرفتار
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لیجانے پر روکنے کے دوران بیوی کے چچا کو قتل کرنے والا ملزم کا ساتھی گرفتار، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ واہ کینٹ پولیس کو مقتول کے بھائی نے درخواست دی کہ رحمت رحمان کی بیوی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی، جسے اس نے اپنے دوست کے ہمراہ زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کی، جس کواس کے بھائی اور لڑکی کے چچا محمد علی نے روکنے کی کوشش کی، تو رحمت رحمان نے روکنے پر پستول سے فائرنگ کر کے محمد علی کوقتل کر دیا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی شاہد کی مدعیت میں رحمت رحمن اوراس کے نامعلوم دوست کے خلاف درج کیاگیاتھا،،سی پی او محمد احسن واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کے ذریعے قتل کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو ساتھی سعد حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ایس پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم رحمت رحمٰن کو 03 دن قبل گرفتار کیا جاچکا ہے،ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
Rawat; Rehmat Rehman’s wife was angry with him and was staying at her parents’ house, which he tried to take her away with his friend by force, which was stopped by his brother and the girl’s uncle Muhammad Ali. When Rehmat Rehman stopped him, he shot Muhammad Ali with a pistol. The murder case of the victim was registered against Rehmat Rehman and his unknown friend at the instigation of his brother Shahid. A team comprising SDPO Taxila, SHO Wah Cantt and other investigating officers under the supervision of SP Pothohar Syed Ali was tasked with arresting the culprits. Accused Rehmat Rehman was arrested after tracing his colleague Saad Hussain
گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج
Ganjamandi Police Station action against sellers of fireworks, accused arrested, large quantity of fireworks recovered, case registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نرنکاری بازار میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم جاوید اقبال کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے آتشی انار 600 عدد، سوتر گولے 700 عدد، چائنہ سٹک 400 عدد، شنائیاں 2000 عدد، کلاشنکوف پٹے 10ہزار، ماچس پٹاخہ 200 ڈبی اور سموگ کلر 100 عدد برآمد ہوئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او گنجمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
پولیس کا7روڈ،6 روڈ،ڈھوک کشمیریاں،پیرودہائی اڈہ،فوجی کالونی، بنگش کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشنز
Search operation carried out by Rawal Police
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کا7thروڈ،6th روڈ،ڈھوک کشمیریاں،پیرودہائی اڈہ،فوجی کالونی، بنگش کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز کے دوران مختلف گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،ہوسٹلز اور افراد کی چیکنگ، سرچ آپریشنز میں ایس ایچ او نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور ایس ایچ او پیرودہائی کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے 7thروڈ، تھانہ صادق آباد کے علاقے 6th روڈ، ڈھوک کشمیریاں اور تھانہ پیرودہائی کے علاقے پیرودہائی اڈہ،فوجی کالونی اور بنگش کالونی اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے گئے، سرچ آپریشنز میں ایس ایچ او نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد، ایس ایچ او پیرودہائی سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر70گھروں،25کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،17ہوسٹلز جبکہ انفرادی طورپر336افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار،54بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج۔
Newtown police operation against liquor sellers, accused arrested, 54 bottles of liquor recovered, case registered.
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار،54بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش پرویز مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے54بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
Waris Khan police arrested the main accused involved in the double murder
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، گرفتار ملزم عدنان عرف ٹینو نے چند روز قبل ڈھوک الہی بخش میں دوران لڑائی جھگڑاغلام مرتضٰی اور سید سعد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل ڈھوک الہی بخش میں دوران لڑائی جھگڑاملزم نے عزیز الرحمن نامی ہمراہی ساتھی کے کہنے پر غلام مرتضٰی اور سید سعد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ ریاض مستری اور عزیز الرحمن کے درمیان شروع ہونے والا لڑائی جھگڑا سامنے آئی تھی، ملزمان کے خلاف مقتول غلام مرتضٰی کے بھائی غلام مجتبیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا،سی پی او محمدا حسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس پی راول کی زیر نگرانی، ایس ڈی پی اووارث خان، ایس ایچ او وارث خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عدنان عرف ٹینو کو گرفتار کر لیا،سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔