Kahuta; Fire breaks out at Kahuta Panjar Chauk, Shop burns downs causing huge financial loss for the owners
کہوٹہ پنجاڑ چوک الحبیب بنک کے ساتھ روئی کی دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی ریسکیواور سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور دیگر شہروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا۔مذکورہ دوکاندار کا لاکھوں روپے کا مالی نقصان
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنجاڑ چوک الحبیب بنک کے ساتھ روئی کی دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور دیگر شہروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا۔مذکورہ دوکاندار کا لاکھوں روپے کا مالی نقصان تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاڑ چوک بنک الحبیب کے نزدیک مارکیٹ میں واقع روئی کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جسکو دیکھ کر شہری کثیر تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ریسکیو1122کے عملے کو اطلاع ملتے ہی وہ بھی موقع پر پہنچ گے اور آگ پر قابو پا لیا گیا دوکاندار محمد رمضان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اگر آگ کو بروقت قابو نہ پایا جاتا تو آگ کی لپیٹ میں پوری مارکٹ اور دیگر بلنڈگز بھی آ سکتی تھیں عوام علاقہ شہریوں نے ریکسیو1122 اور سول ڈیفنس کے عملے کی بروقت کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مالک دوکان جسکا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کی داد رسی کی جائے۔
Kahuta; A fire broke out due to a short circuit in a cotton shop located in the market near Panjar Chowk Bank Al-Habib yesterday. A large number of citizens rushed to the spot. Shopkeeper Mohammad Ramzan was found to have lost large sum of money in the incident. If the fire had not been brought under control in time, the entire market and other buildings could have been engulfed in flames, Rescue services were praised for their prompt action.
ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی ہدایت پر ٹریفک انچارج خرم فیاض ستی کی نگرانی میں گزشتہ ماہ کہوٹہ ٹریفک وارڈن پولیس نے 1374چالان کیے
On the direction of DSP Traffic Junaid Mohsin, Kahuta Traffic Warden Police under the supervision of Traffic Incharge Khurram Fayyaz Satti issued 1374 challans last month.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی ہدایت پر ٹریفک انچارج خرم فیاض ستی کی نگرانی میں گزشتہ ماہ کہوٹہ ٹریفک وارڈن پولیس نے 1374چالان کیے جبکہ4,54600روپے جرمانہ کیا بدوکاغذات کم عمر ڈرائیونگ کے حوالے سے16گاڑیاں بند کیں خرم نواز ستی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں تنگ ہیں جبکہ شہر میں کھلے تمام بنک اور ہسپتال الیگل کسی کے پاس پارکنگ نہیں ہے جبکہ شہر میں باہر سے آ کر لوگوں نے غیر قانونی رہڑیاں سوزوکیا او ر رکشے کھڑے کر کے سامان لگائے ہیں جبکہ بائی پاس نہ ہونے اور کروٹ،آزاد پتن پاور پراجیکٹ کے لیے سامان لیکر جانے والی ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے بھی مسلہ پیدا ہتوا ہے جبکہ نفری کم اور لفٹر بھی نہ ہے جسکی وجہ سے ہمیں دشواری کا سامان ہوتا ہے انھوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام کو کئی مرتبہ تحریری طور پر لکھ چکے ہیں۔شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور غیر قانونی پارکنگ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے شاپنگ نہ کریں اسکے باوجود ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
معروف سماجی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمدسدھیر جنجوعہ کا راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی عیادت
Prominent social personalities Raja Mushtaq Ahmad Janjua and Raja Muhammad Sudhir Janjua visit Raja Altaf Hussain Janjua
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سماجی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمدسدھیر جنجوعہ کا راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف سماجی شخصیت راجہ الطاف حسین جنجوعہ جو دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں جو (اے، ایف، آئی،سی) راولپنڈی میں زیر علاج ہیں گذشتہ روز جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف سماجی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمدسدھیر جنجوعہ نے (اے، ایف، آئی،سی) راولپنڈی میں جا کر راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی عیادت کی ان کو جلد صحت یابی کی دعا ء کی جنجوعہ راجپوت خاندان کے کثیر تعداد میں دیگر افراد نے بھی راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبدا لحمید مغل کے والدین (مرحومین) اور خاندان کے دیگر مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا انعقاد
A prayer was held for the parents of Abdul Majeed Mughal, Ghulam Mustafa Mughal and Abdul Hameed Mughal
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات مغل برادران عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبدا لحمید مغل کے والدین (مرحومین) اور خاندان کے دیگر مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا انعقاد۔علمائے دین اور کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات مغل برادران عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبدا لحمید مغل کے خاندان کے مرحومین غلام حسین (مرحوم)،محمد ناصر (مرحوم)، محمد خان (مرحوم)، محمد صابر حسین (مرحوم) بر کت حسین (مر حوم) کالے خان (مرحوم) میاں محمد مستعقیم (مرحوم) ظہور اختر (مرحوم) زمان خان (مر حوم) کے ایصال ثوا ب کے لیے ایک دعائیہ محفل کا انعقاد (مغل ہاؤس) بھورہ حیال مغل آباد میں کیا گیا جس میں تحصیل کہوٹہ جماعت اہلیسنت کے صدر مولانا ادریس ہاشمی اور دیگر علمائے دین نے خطاب کیا آخر میں مغل برادران کے والدین اور خاندان کے جملہ مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گی اور تمام شر کاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔