Rawat; Explosion in Pir Wadhai area, One killed, seven injured in the blast + Daily crime report from Pindi
پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 01 شخص جاں بحق، 07 افراد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 01 شخص جاں بحق، 07 افراد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول سمیت سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے،آرپی او راولپنڈی کا بھی جائے وقوعہ کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 01 شخص جاں بحق جبکہ 07 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا چکی ہے،جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد افضل خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ابراہیم، علاؤ الدین، ظفیر، بلال، عبدالرحمن، قاسم اور عبدالمنان شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس پی راول رائے مظہر اقبال سمیت سینئر پولیس افسران پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا،بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعہ پر موجود ہیں،واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی،آرپی او عمران احمراور سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت کی، زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے زخمیوں سے اُن کی صحت کے متعلق دریافت کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
Rawat: A blast ripped through Pir Wadhai area , killing at least one person and injuring seven others. Police said the explosion occurred in a rickshaw parked in Pir Wadhai area near the bus station.
Rawalpindi police spokesperson Sajjad ul Hassan told Pothwar.com that the victims were shifted to a hospital. The headquarters of the Pakistan Army is located in Rawalpindi.
“The nature of the blast is still being determined.
تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Murree police arrest accused of brutally killing a citizen
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار، گزشتہ روز مری بڑوھا کے جنگل میں شہری کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مری پولیس کو بڑوھا کے جنگل میں نعش کی اطلاع ملی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، مقتول کی نعش کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی،مقتول کے قتل کا مقدمہ اُ س کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا،اے ایس پی مری کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بختیار اقبال کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نے بتایا ملزم نے تفتیش کے دوران مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائیگا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی صدر،اے ایس پی مری، ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتی ہے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج
Main operation of Sadiqabad police station, accused pretending to be a government employee arrested, case registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد پولیس کی اہم کاروائی، خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ملزم حذیفہ کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنی گاڑی پر پولیس والی لائٹ لگا رکھی تھی اور دریافت کرنے پر خود کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ملازم ظاہر کیا، تحقیقات کرنے پر ملزم ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں ملازمت کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، جس پر صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ملزم حذیفہ کو گرفتار کر کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی، ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں اور جعلسازوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان گرفتار
Police in Chontra Police Station continue operations against illegal arms holders, arrest 04 suspects during search operation
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ چونترہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان شکیل، زیب خان، شہید اللہ اور طائب اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے03رائفل223بور معہ ایمونیشن،01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سرچ آپریشن چکری، سہال اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ضلع پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار
Police in Chontra Police Station continue operations against illegal arms holders, arrest 04 suspects during search operation
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم ضلع گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمے میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم مزمل شاہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے قتل کے مقدمہ میں ضلع گجرات پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گجرات پولیس کے حوالے کیا جائے گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او پیرودھائی اور پولیس ٹیم کو فوری کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو جاری رکھا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کا ذریعہ ہے بلکہ دور حاضر کی اہم ضرورت بھی ہے۔