DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Iftikhar Hussain, one of the pioneers of traditional Pakistani food in the UK, has died after contracting Covid-19

برطانیہ میں روایتی پاکستانی کھانے متعارف کرانے والوں میں سے ایک افتخار حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔۔ برطانیہ میں روایتی پاکستانی کھانے متعارف کرانے والوں میں سے ایک افتخار حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی موت کی وجہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بیان کی گئی ہے۔ افتخار حسین نے70ء کی دہائی میں آل ٹیٹ میں نگینہ ریسٹورنٹ کا آغاز کیا تو وہ جلد ہی لندن بھر میں لاہور ناشتے کی وجہ سے معروف ہوگیا۔ اختتام ہفتہ پر دور، دور سے لوگ ان کے ریسٹورنٹ میں حلوہ پوری اور چنے کھانے کیلئے صبح ہی پہنچ جاتے تھے۔ تقریباً15برس قبل انہوں نے اپنا ریسٹورنٹ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت والے علاقے الفورڈ لین پر منتقل کرلیا تھا۔ ریسٹورنٹ میں لگی لاہور کی خوبصورت تصاویر ان کی اپنے شہر سے محبت کی عکاس تھیں۔ افتخار حسین نہ صرف اپنے خوش ذائقہ کھانوں بلکہ اپنی خوش مزاجی کے سبب بھی کمیونٹی میں انتہائی مقبول تھے۔

London; Iftikhar Hussain, one of the pioneers of traditional Pakistani food in the UK, has died after a brief illness, citing the corona virus. Iftikhar Hussain started Nigina Restaurant in All Tate in the 70’s and soon became famous all over London for his Lahore breakfast. On weekends, people from far and wide would arrive at his restaurant in the morning to eat halwa puri and gram. About 15 years ago, he moved his restaurant to Ilford Lane, a Pakistani-majority area. The beautiful pictures of Lahore in the restaurant were a reflection of his love for his hometown. Iftikhar Hussain was very popular in the community not only for his delicious food but also for his good humor.

Show More

Related Articles

Back to top button