Kahuta; A series of atrocities in Kahuta, Another child fell into the hands of abuser.
کہوٹہ میں بدفعلی کا سلسلہ جو تا حال نہ تھم سکا۔ایک اور بچہ درندہ صفت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م،عمران ضمیر ۔۔۔۔
کہوٹہ میں بدفعلی کا سلسلہ جو تا حال نہ تھم سکا۔ایک اور بچہ درندہ صفت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیل کے مطابق محمد اقبال نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں ڈیوٹی سے گھر واپس آیا تو میرا بیٹا پریشان تھا وجہ پوچھنے پر اس نے روتے ہوئے بتایا کہ مسمی حاشر سکنہ کلر سیداں اپنے عدد ساتھیوں عبداللہ بٹ اور کلیم ہاشمی سکنائے نئی آبادی کہوٹہ ایک ماہ قبل گھر سے باہر بلایا اور کیری ڈبہ میں بیٹھا کر مجھے ساتھ کہی ویرانے میں لے گئے اور میرے ساتھ زبردستی اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کی کوشش کی اور نازیبا تصاویر بنا لیں اور کہا کہ کسی کو بتایا تو تمہیں اور تمہارے باپ کو گولی مار دیں گے اسی دوران کسی بندے کا ان پر شک پڑنے پر مجھے کیری ڈبہ میں ڈال کر گھر کے قریب چھوڑ گئے ابھی مجھے تصاویر بھیج کر بلیک میل کر رہے ہیں اور دس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں اگر نہ دیے تو مجھے اور میرے باپ کو جان سے مار دینے کی دھمکی۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا دوران تفتیش ملزمان نے مختلف گینگز میں شامل ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
Kahuta; Police have arrested the three accused in the operation and registered a case and started further investigation after a child was abused. During the interrogation, the accused also confessed to joining various gangs.
ایم این اے صداقت علی عباسی کی کارکردگی صفر ہے, آصف شفیق ستی
MNA Sadaqat Ali Abbasi’s performance is zero, Asif Shafiq Satti
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م،عمران ضمیر ۔۔۔
اپوزیشن سے رابطے پر ہوں بہت جلد لائحہ عمل طے کر کے کہوٹہ کے حقوق کے حصول کی خاطر احتجاج کریں گے۔ آصف شفیق ستی موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ایم این اے صداقت علی عباسی کی کارکردگی صفر ہے کہوٹہ اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن جاری تا حال کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے۔تفصیل کے مطابق راہنما پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون آصف شفیق ستی نے پروگرام میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو 73کا آئین دیاملک کو ایٹمی قوت بنانے کا آغاز کیا جمہوریت کی خاطر ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جام شہادت نوش کیا۔چیئر مین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو ذولفاقار علی بھٹو اور مھٹرمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے جان ہتھیلی میں رکھ کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ انشا اللہ پنجاب بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ بنے گا۔پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کے لیے اتحاد ہے سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد انجام کو پہنچے گی موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا کرپشن عرو ج پر جبکہ کوئی پیگا پراجیکٹ بھی نہ دیا مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا این اے ستاون میں تمام پی پی پی کے اختلافات ختم کر کے کارکنان اور ورکرز کو پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع کرینگے۔کہوٹہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا بہت جلد اپوزیشن کو اکٹھا کر کے لائحہ عمل طے کرینگے اور کہوٹہ کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اخری حد تک جائیں گے۔
نوجوان قانون دان راجہ عمریار اقبال رضائے الہی سے وفات پا گئے مرحوم کا نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان بڑوہا نزد چھتر میں ادا کی گئی
Raja Umar Yar Iqbal passed away in Baroa
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م،عمران ضمیر ۔۔۔
نوجوان قانون دان راجہ عمریار اقبال رضائے الہی سے وفات پا گئے مرحوم کا نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان بڑوہا نزد چھتر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے صداقت علی عباسی،راولپنڈی لاء کالج کے طلباء اور کثیر تعداد میں وکلاء عزیز و آقارب اور عوام علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت و بخشش اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔