Kallar Syedan; I joined PTI after contesting elections as an independent. Now i am part of PTI and will contest future election on PTI ticket, Raja Sagheer Ahmed
آزادحیثیت میں الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اب وہ پی ٹی آئی کا نہ صرف حصہ ہیں بلکہ وہ مستقبل کا الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے,پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ آزادحیثیت میں الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اب وہ پی ٹی آئی کا نہ صرف حصہ ہیں بلکہ وہ مستقبل کا الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک دعائیہ تقریب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر کوئی گفتگو ہی نہ کی گئی مگر بعض حلقوں کی جانب سے میری عوامی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی کوشش کی ہے ایسا ہر گز نہیں شاہد خاقان عباسی سے طویل سیاسی رفاقت رہی مگر اب راہیں جدا ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی تقریب میں سلام دعا نہ کریں اور ایک ساتھ بیٹھ بھی نہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھاری فنڈز کے ذریعے تحصیل ہائے کلر سیداں اور کہوٹہ میں بے شمار ترقیاتی کام کرا رہے ہیں اور کوئی بھی یونین کونسل ایسی نہیں ہے جس میں تعمیر و ترقی کے کام جاری نہ ہوں یہی وجہ ہے کہ میرے مخالفین میری اس بڑتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ میر ا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کسی دوسرے سے سلام دعا ہی نہیں کر سکتا میں اپنے خاندانی روایات کی ہر صورت پابندی کروں گا اور ہر آنے والے کو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہوں گا۔
Kahuta; PTI Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmed has said that he joined PTI by contesting elections as an independent. Now he is not only a part of PTI but he will also contest future elections on PTI ticket.
Talking to media, he said that he met former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in a prayer ceremony yesterday in which no political issues were discussed but some quarters tried to reduce his public popularity. Therefore, the impression was given that I have tried to join the PML-N which is not true.
Shahid Khaqan Abbasi has a long political friendship with me, but now the paths are different, but it does not mean that we do not greet at any event and They can’t even sit together.
He said that he was carrying out numerous development works in Tehsils of Kallar Syedan and Kahuta with huge funds in with the PTI government and there was no Union Council in which construction and development work was not taking place, which is why That my opponents, fearing my growing popularity, make baseless propaganda against me which have no reality.
My life and death are with PTI, but that does not mean that I cannot greet anyone else. I will abide by my family traditions in every way and welcome every visitor with a smile.