DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Chaudhry Nisar Ali Khan’s condolences to Mian Shahbaz Sharif were welcomed by both his group and PML-N

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاتی امرا جا کر میاں شہباز شریف اور دیگر سے اظہار تعزیت

Kallar Seydan- Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s condolences to Mian Shahbaz Sharif and others were welcomed by both his group and the people of PML-N. Ch Nisar Ali Khan spent his entire political life with Mian Nawaz Sharif. He never changed his party or changed his leader, but the distances created among them in last election caused division among the workers and it was a loss to both sides. His mother passed away and Chaudhry Nisar Ali Khan has gone to Jati umra to express his condolences to his long time colleagues in this difficult time and this will open the way for further improvement and this is what the workers want.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاتی امرا جا کر میاں شہباز شریف اور دیگر سے اظہار تعزیت کرنے پر ان کے گروپ اور مسلم لیگ ن دونوں کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا چوھدری نثار علی خان نے اپنی ساری سیاسی زندگی میاں نوازشریف کے ساتھ گزاری انہوں نے کبھی جماعت بدلی نہ رہنما بدلا مگر گزشتہ انتخابات سے قبل پیدا ہونے والی دوریاں کارکنان کو بھی تقسیم کرنے کا موجب بنیں اور اس کا نقصان بھی دونوں اطراف کو ہوا اب جبکہ میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا اور چوہدری نثارعلی خان نے اس مشکل وقت میں اپنے دیرینہ ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرنے جاتی امرا جا کر اپنے قد میں اضافہ کیا ہے اور اس سے مزید بہتری کی راہیں کھلیں گی اور کارکن بھی یہی چاہتے ہیں۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

Kallar Syedan Police Station recovered a murder weapon from the named accused in a murder case and transferred them to Adiala Jail on judicial remand.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔ تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے فاطمہ نامی خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے سابق شوہر نذر گل اور دوسوتیلے بھائیوں شاہد گل اور فضل ربی جنہیں عدم گرفتاری پر اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا تھا کو مخبر اطلاع پر گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور بمعہ 03 روند بعد از وقوعہ براستہ اراضی گوجرخان روڈ فرار ہوتے ہوئے اراضی پل نالہ کانسی میں ایک مومی شاپر میں ڈال کر چھپا کر رکھ دیا تھا جسے بعد ازاں ملزمان کی شناخت پر برآمد کر لیا گیا۔

حکومت ملک کو پولیو فری بنانے میں سنجیدہ ہے عوام بھی ساتھ دیں، چوہدری صغیر احمد

The government is serious in making the country polio free. People should also support it, Chaudhry Saghir Ahmed

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے میں سنجیدہ ہے عوام بھی ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ;200;فیسر ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر عابد شاہ نے راجہ صغیر احمد کو بریفننگ دی راجہ صغیر احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مہلک اثرات سے بچنے کے لیئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات اس کے خلاف حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں عمر بھر کی معذوری سے بچنے کے لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈے پر کان دھرنے کی بجائے اس مہم کو کامیاب بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ انتظامیہ نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں پولیو کے خلاف مہم شروع کی ہے محکمہ صحت کی ٹی میں تشکیل دے دی گئی ہیں 36ہزا ر بچوں کا ٹارگٹ ہے جسے ہر ممکن پورا کیا جائے گا،پولیس بھی پولیو ٹیموں کے ہمراہ موجود رہے گی۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد شاہ نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کو ملک کو پولیو فری ملک بنانے کی حکومتی مہم میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیئے۔

آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ اولڈ کلر اور خواجہ فیڈر مرمت کے لیئے بند رہیں گے

Old Kallar and Khawaja Feeder will be closed for repairs on Wednesday

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ صبح نو بجے سے دن دو بجے تک اولڈ کلر اور خواجہ فیڈر مرمت کے لیئے بند رہیں گے جس سے پیکاں،کھرانگ،کوٹ،دکھالی،لونہ چنام،گھاڑ گجرال،گکھڑ ادمال،بھکڑال،چھپر،پنڈوری،چوکپنڈوری،نندنہ منگرال،میرا سنگال،گف لونی سلیال،منگال،ڈھوک حیات ں خش،ناظم آاد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے بہنوئی راجہ محمد فاضل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Condolences on the death of PML-N District General Secretary Shaukat Iqbal’s brother-in-law Raja Muhammad Fazil

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق بلدیاتی چییرمینوں محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،سید راحت حسین شاہ کے علاؤہ حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، عبدالوحید جنجوعہ،شیخ حسن ریاض،نمبردار اسد عزیز،مسعود بھٹی،شیخ حسن فیاض،نمبردار اسد عزیزاور دیگر نے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے بہنوئی راجہ محمد فاضل کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیئے دعا مغفرت کی ہے۔

سید سعد الحسن اور سید نقی عباس شاہ کا پرویز شوتوکان کراٹے کلب کا دورہ

Syed Saad Al Hassan and Syed Naqi Abbas Shah visit Pervez Shotokan Karate Club

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گزشتہ روز امریکہ سے نجی دورے پر پاکستان آئے ہوئے سید سعد الحسن اور سید نقی عباس شاہ نے پرویز شوتوکان کراٹے کلب کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کھلاڑیوں کی انٹر کلب کراٹے چیمپین شپ میں مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھی اور کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سعد الحسن نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ کراٹے کھیل جسمانی صحت کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور روز بروز لڑکوں اور لڑکیوں میں کراٹے کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

شیخ خورشید احمد کے بھائی شیخ نثار احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

Expressing condolences on the death of Sheikh Khurshid Ahmed’s brother Sheikh Nisar Ahmed

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینیئر قمرالسلام راجہ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی ملک محمد فیاض نے مسلم لیگ ضیا تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ نثار احمد کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے گارڈ ظفراقبال انتقال کر گئے

Government Boys Higher Secondary School Choa khalsa guard Zafar Iqbal passed away

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے گارڈ ظفراقبال انتقال کر گئے نمازجنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی حلقوں اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button