DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi Police Inspector Muhammad Ajaib passed away due to Corona virus

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

Rawat; Rawalpindi Police Inspector Muhammad Ajaib was martyred while fighting against Corona. Inspector Muhammad Ajaib was undergoing treatment at Rawalpindi Institute of Urology after contracting Corona’s disease. According to SOPs Residential area Dhok Noor Dakhli Meera will be paid in Rawalpindi, Shaheed Inspector Muhammad Ajaib was a very capable and sociable officer.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،شہید انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے،شہید انسپکٹر محمد عجائب کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سی پی او راولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،شہید انسپکٹر محمد عجائب کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے،شہید انسپکٹر محمد عجائب کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق انکے رہائشی علاقہ ڈھوک نور داخلی میرا راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،شہید انسپکٹر محمد عجائب انتہائی قابل اور ملنسار افسر تھے، شہید انسپکٹر محمد عجائب نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو چھوڑا ہے،راولپنڈی پولیس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی پالیسی کے مطابق شہید کے اہل خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات ادا کئے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید انسپکٹر محمد عجائب کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

راولپنڈی:سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Rawalpindi: On the instructions of CPO Muhammad Ahsan Younis, Rawalpindi police continues operations against organized gangs.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شاہراہوں پر رابری کی وارداتوں میں ملوث عثمان گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کا مختلف شاہراہوں پر متعدد وارداتوں کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شاہراہوں پر رابری کی وارداتوں میں ملوث عثمان گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عثمان و ساتھی مدثر اور عاقب شامل ہیں،ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان نے مختلف شاہراہوں پر رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا، درست شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او واہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button